کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 754
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.35T
0.18%
24 گھنٹے کا حجم: 
$56.14B
11.27%
بالادستی: BTC: 53.0% ETH: 16.9%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
Perpetual Protocol

Perpetual Protocol

اسٹیٹس

حجم کے ڈیٹا کا ٹریک نہیں رکھا جا رہا

اس پراجیکٹ کو 'فہرست سازی کا ٹریک نہیں رکھا جا رہا' کے طور پر واضح کیا گیا ہے

فہرست سازی کے درجات کے حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم فہرست سازی کے جائزے کا معیار سیکشن B - (3) سے رجوع کریں

Perpetual Protocol کے متعلق

Perpetual Protocol کیا ہے؟

Perpetual Protocol ایک ایسا غیر مرکزی ایکسیچنج (DEX) ہے جو دائمی futures کی ٹریڈنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے — V1 کو ابتدائی طور پر Ethereum کے توسیعی حل xDai پر شروع کیا گیا تھا، جبکہ V2 کو Ethereum layer-2 (L2) کے توسیعی حل Optimism پر شروع کیا گیا تھا۔ یہ ایکسچینج مستقبل قریب میں EVM سے مطابقت پذیر دیگر بلاک چینز بھی شامل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ صارفین 10X کی لیوریج کے ساتھ اس پر بھی اثاثے ٹریڈ کر سکتے ہیں اور ان کے ساتھ لانگ یا شارٹ تعامل کر سکتے ہیں۔ اس ایکسچینج کی غیر تحویلی نوعیت کے باعث، ٹریڈرز اپنے اثاثوں کی ملکیت برقرار رکھتے ہیں اور اپنے والیٹس سے براہ راست ٹریڈز انجام دے سکتے ہیں۔

vAMM (ورچوئل خودکار مارکیٹ میکر) ایک مستقل پراڈکٹ کرو کے ذریعے قابلِ پیشن گوئی قیمتوں کی پیشکش کرتے ہوئے آن چین لیکویڈیٹی فراہم کرتا ہے۔ vAMM کو مارکیٹ کے لحاظ سے غیر جانبدار اور مکمل طور پر ضمانت یافتہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ V2 Uniswap V3 کے ساتھ ضم ہوتا ہے تاکہ لیکویڈیٹی کے فراہم کنندگان کو یہ انتخاب کرنے کا موقع دیا جا سکے کہ قیمت کی کرو میں کس جگہ پر لیکویڈیٹی فراہم کی جائے۔

اس ایکسچینج کا مقصد سب سے محفوظ، سب سے زیادہ قابل رسائی اور سب سے زیادہ غیر مرکزی ڈیریویٹوز ٹریڈنگ پلیٹ فارم بننا اور "DeFi منی لیگو" کی بنیادی اخلاقیات کو قبول کرنا ہے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، اس نے پہلے ہی اسٹیکنگ پولز شروع کر دیے ہیں، متعدد بلاک چینز تک توسیع حاصل کر لی ہے اور متعین آرڈرز اور اسٹاپ خسارے کے آرڈرز بھی متعارف کروائے ہیں۔ یہ مزید لیوریجڈ ٹوکنز کو متعارف کروانے اور متحرک لیکویڈیٹی پولز کو شامل کرنے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے تاکہ زیادہ موثر انداز میں ٹریڈ انجام دی جا سکے۔

Perpetual Protocol کے بانی کون ہیں؟

تائیوان میں مقیم کرپٹو کی دو معروف کاروباری شخصیات Yenfen Weng اور Shao-Kang Lee نے Perpetual Protocol کا آغاز کیا۔ اس سے قبل وہ کرپٹو اسٹارٹ اپس کے لیے اکاؤنٹنگ کی کمپنیز بھی بنا چکے تھے۔ یہ CMS ہولڈنگز، Binance Labs، Alameda Research اور Zee Prime Capital سے تقویت یافتہ ہے، اور اس نے 2020 میں $1.8 ملین میں سیڈ راؤنڈ مکمل کیا۔

Perpetual Protocol کب شروع ہوا؟

Perpetual Protocol ستمبر 2020 میں شروع ہوا۔

Perpetual Protocol کہاں واقع ہے؟

اس کی مرکزی ٹیم تائیوان سے تعلق رکھتی ہے۔

دائمی پرٹوکول کی جانب سے ممنوعہ ممالک

Perpetual Protocol متعدد ممالک پر پابندی عائد کرتا ہے: تائیوان، برطانیہ، اینٹیگوا اور باربوڈا، الجیریا، بنگلہ دیش، بولیویا، بیلاروس، برونڈی، میانمار (برما)، کوٹ ڈیوائر (آئیوری کوسٹ)، کریمیا اور سیواسٹوپول، کیوبا، جمہوری جمہوریہ کانگو ، ایکواڈور، ایران، عراق، لیبیا، مالی، مراکش، لائبیریا، نیپال، شمالی کوریا، صومالیہ، سوڈان، شام، وینزویلا اور زمبابوے۔

Perpetual Protocol سے معاونت پذیر کوائنز کی فہرست

Perpetual Protocol کئی بڑی کرپٹو کرنسیز جیسے BTC، ETH، ATOM، AVAX، FTM، BNB اور دیگر کی futures ٹریڈنگ کی معاونت کرتا ہے۔

Perpetual Protocol کی فیس کیا ہے؟

یہ ایکسچینج 0.10% میکر اور ٹیکر کی فیس چارج کرتا ہے۔ فیس کا تصفیہ ETH اور DAI اور USDC جیسے اسٹیبل کوائنز کی صورت میں کیا جاتا ہے۔

کیا Perpetual Protocol پر لیوریج یا مارجن ٹریڈ کا استعمال ممکن ہے؟

اس ایکسچینج پر غیر تحویلی ٹریڈنگ کے لیے 10X تک لیوریج استعمال کرنا ممکن ہے۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

جوڑا

تمام

#

کرنسی

جوڑا

قیمت

+2% Depth

-2% Depth

حجم

حجم %

اپ ڈیٹ کردہ

فی الوقت کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔