کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 754
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.31T
2.73%
24 گھنٹے کا حجم: 
$60.62B
13.02%
بالادستی: BTC: 53.3% ETH: 16.6%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
Coincheck

Coincheck

کا ٹریڈنگ کا حجم (24 گھنٹے پر مشتمل)

$89,671,630.69

1,440 BTC

کُل اثاثہ جات

ریزرو ڈیٹا دستیاب نہیں

Coincheck کے متعلق

Coincheck کیا ہوتا ہے؟

Coincheck، کرپٹو کرنسی کا ایک مرکزی ایکسچینج (CEX) ہے، جس کی کمیونٹی عالمی سطح پر محیط ہے، جبکہ بنیادی صارفین جاپان میں موجود ہیں۔ ایشیا میں موجود (لیکویڈیٹی، ٹریڈنگ کے حجم اور ٹریفک کے اعتبار سے) اولین کرپٹو پلیٹ فارمز میں سے ایک یہ پلیٹ فارم، جاپانی حکام کے تحت اندراج شدہ، جاپانی فنانشل سروس ایجنسی (FSA) کی جانب سے باضابطہ اور جاپان بلاک چین ایسوسی ایشن کی جانب سے آڈٹ کردہ ہے۔

یہ جاپانی ایکسچینج، مارکیٹ میں زائد کل مالیت کی حامل 17 مقبول کرپٹو کرنسیز کی معاونت کرتا ہے۔ اگرچہ امریکی ڈالر کو بھی قبول کیا جاتا ہے، تاہم جاپانی ین مرکزی کرنسی ہے۔ صارفین، بینک ٹرانسفرز یا بینک کارڈز کے ذریعے فیاٹ ڈپازٹس کروا سکتے ہیں، کسی صارف کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کو ایک کولڈ والیٹ میں اسٹور کیا جاتا ہے۔

Coincheck کے دیگر پراڈکٹس اور سروسز میں شامل ہیں: OTC (اوور دی کاؤنٹر) ٹریڈنگ، ابتدائی ایکسچینج کی پیشکشیں (IEOs)، Coincheck Denki (Bitcoin کے ساتھ بجلی کے بلز کی ادائیگی کریں)، Coincheck Gas (Bitcoin کے ساتھ گیس کے بلز کی ادائیگی کریں)، Coincheck Survey (سرویز کا جواب دیں اور کرپٹو کمائیں) اور ادھار دینا۔ مزید براں، یہ پلیٹ فارم، ایک نان فنجیبل ٹوکن (NFT) کی مارکیٹ پلیس اور beta میں اسٹیکنگ سروس کا حامل بھی ہے۔

یہ پلیٹ فارم 1.5 ملین سے زائد کلائنٹس کو خدمات پیش کرتا ہے، اور عالمی مارکیٹ میں ایک ٹریڈنگ ٹرمینل (ویب ورژن اور موبائل ایپ، دونوں) سمیت، ٹریڈنگ کے اثاثہ جات کے لیے مرکزی ٹولز کا حامل بھی ہے۔

Coincheck کے بانیان کون ہیں؟

اس کا آغاز، اپریل 2012 میں کرپٹو کے شائقین، یعنی Yusuke Otsuka (COO) اور Koichiro Wada (CEO / CTO) نے کیا۔

Yusuke Otsuka نے University of Waseda سے کوانٹم میکانکس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ Coincheck سے قبل، Otsuka ایک UX ڈیزائنر کی حیثیت سے Nexway میں کام کیا کرتے تھے۔

Koichiro Wada، 8 سال کی عمر سے پروگرامنگ کر رہے ہیں، اور انہوں نے کئی ہیکاتھونز میں اپنی ذات کو ثابت کیا ہے۔ انہوں نے Tokyo Institute of Technology سے تعلیم حاصل کی، جسے Tokyo Tech بھی کہا جاتا ہے، اور بعد ازاں، ResuPress کی بنیاد رکھی اور STORES.jp تیار کیا۔

2018 میں، اس پراجیکٹ کی باگ ڈور، آن لائن موجود ایک بارسوخ بروکریج کمپنی — Monex Group, Inc نے سنبھال لی۔ نتیجتاً، Toshihiko Katsuya نے نمائندہ ڈائیریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا، اور آج Oki Matsumoto، ایگزیکٹیو بورڈ میں ڈائیریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔

Coincheck کہاں واقع ہے؟

اس جاپانی مرکزی ایکسچینج کا ہیڈ کوارٹر، ٹوکیو میں واقع ہے۔

Coincheck کی جانب سے ممنوعہ ممالک

امریکی سرمایہ کاران کو اس ایکسچینج کے استعمال کی اجازت نہیں۔

Coincheck پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟

Bitcoin (BTC) ٹریڈنگ کے علاوہ، Coincheck میں دیگر قابل غور Altcoins بھی شامل ہیں، جیسے کہ: ETH, ETC, XRP, LTC, XLM, ENJ, SAND, DOT اور دیگر کئی۔

Coincheck کی فیس کیا ہے؟

یہ ایکسچینج، ٹریڈنگ کے لیے میکر اور ٹیکر فیس عائد کرتا ہے، جو کہ کرپٹو کرنسی پر منحصر ہوتی ہے۔ BTC میکر-ٹیکر 0% ہے، جبکہ ETC 0.05% (میکر) اور 0.10% (ٹیکر) ہے۔

Coincheck کی مارکیٹ پلیس، 0.1% سے 5% تک کی فیس عائد کرتی ہے۔ ڈپازٹس کروانے اور رقم نکلوانے کی سرگرمیوں کے لیے، ہر کوائن کے لیے رقم نکلوانے کی ایک علیحدہ فیس ہوتی ہے، مثلاً، BTC نکلوانے کی فیس 0.0005 BTC ہے۔ ڈپازٹ فیس کا انحصار، ڈپازٹ کے طریقے اور فنڈز کی تعداد پر ہوتا ہے۔

کیا Coincheck پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

یہ ایکسچینج، مارجن ٹریڈنگ اور لیوریج کی پیشکش نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں
کل: --
کوئی ڈیٹا موجود نہیں
ٹوکن کی تخصیص
کوئی ڈیٹا موجود نہیں

مارکیٹس

جوڑا

تمام

#

کرنسی

جوڑا

قیمت

+2% Depth

-2% Depth

حجم

حجم %

اپ ڈیٹ کردہ

1

Bitcoin

$63,211.85

$580,444.91$644,656.10

$89,684,181

100.00%

حالیہ

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔