MEXC
کا ٹریڈنگ کا حجم (24 گھنٹے پر مشتمل)
$5,222,142,954.8355,526 BTC
کُل اثاثہ جات
$4,038,861,611.57MEXC کے متعلق
MEXC کیا ہے؟
MEXC ایک ایسا مرکزی کرپٹو ایکسچینج ہے جو اسپاٹ، مارجن اور futures ٹریڈنگ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ 2018 میں قائم کردہ یہ ایکسچینج، مقداری ٹریڈنگ، لیوریج یافتہ ETFs اور انڈیکس ETFs کی پیشکش بھی کرتا ہے۔ MEXC کمائی کے تحت، درج ذیل پراڈکٹس بھی شامل ہیں: launchpad، M-day ایئر ڈراپس، MX-DeFi، اسٹیکنگ، ETH 2.0 کی اسٹیکنگ اور مزید۔ صارفین کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈز، عالمی بینک ٹرانسفر، P2P ٹریڈنگ اور Simplex، Banxa اور Mercuryo جیسی فریقِ ثالث کی ادائیگیوں کو استعمال کرتے ہوئے کرپٹو کرنسیز خرید سکتے ہیں۔
یہ ایکسچینج 200 سے زائد ممالک میں کام کر رہا ہے اور اسے 6 ملین سے زیادہ صارفین استعمال کرتے ہیں۔ اس نے آسٹریلیا، ایسٹونیا اور امریکہ جیسے ممالک کے کلیدی لائسنس بھی حاصل کر رکھے ہیں۔
MEXC کے بانیان کون ہیں؟
کمپنی کے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر John Chen ہیں۔
John نے سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلر آف سائنس کے ساتھ گریجویشن مکمل کی، اور نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ John ایک سیریل کاروباری شخصیت ہیں، جنہوں نے 2013 میں Accufind Technologies اور 2015 میں eBeeCare کی بنیاد رکھی تھی۔ eBeeCare حاصل کرنے کے بعد، John نے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے iTechBlack میں شمولیت اختیار کی، اس سے قبل انہوں نے اشیاء کے ٹریڈنگ پلیٹ فارم CIC میں بطور چیف انفارمیشن آفیسر، اور ایک اور ٹیکنالوجی کمپنی – Zallchain میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
MEXC کہاں واقع ہے؟
کمپنی کا صدر دفتر سیشلز میں واقع ہے۔
MEXC کی جانب سے ممنوعہ ممالک
اس پراجیکٹ نے امریکہ، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں اپنی نمائندگی کے لیے سرکاری لائسنس حاصل کر لیے ہیں۔ یہ ایکسچینج درج ذیل ممالک میں دستیاب نہیں ہے: شمالی کوریا، کیوبا، سوڈان، شام، ایران، یمن، زمبابوے، میانمار، لبنان، لیبیا، بولیویا، ایکواڈور، بنگلہ دیش، صومالیہ، عراق، جمہوریہ کانگو (گولڈن)، جمہوری وسطی افریقہ، کرغزستان، برونڈی، افغانستان، مقدونیہ، ایتھوپیا، گنی بساؤ، گنی، لائبیریا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، وینزویلا، سربیا، کریمیا، مین لینڈ چین، سنگاپور، اٹلی، کینیڈا۔
MEXC پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟
صارفین کو 180 سے زیادہ ٹریڈنگ کے جوڑوں اور اکثر بڑی کرپٹو کرنسیز تک رسائی حاصل ہے، جن میں BTC، ETH، LTC، SHIB، XRP، DOGE، ADA اور مزید شامل ہیں۔
MEXC کی فیس کیا ہے؟
اسپاٹ ٹریڈنگ کے لیے، میکر اور ٹیکر فیس 0.2% پر مقرر ہیں۔ تاہم، تادمِ تحریر ایک تشہیر کی وجہ سے میکر فیس 0.00% ہیں۔ مزید برآں، اگر صارفین VIP کسٹمرز بن جائیں تو وہ رعایتی ریٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ futures ٹریڈنگ کے ضمن میں ان کی 30 روزہ ٹریڈنگ کے حجم کی بنیاد پر، فیسیں سطح 0 سے 6 تک، ایک درجاتی سطح پر مبنی ہوتی ہیں۔
ڈپازٹس مفت ہیں، اور رقم نکلوانے کی فیس کا انحصار کرپٹو کرنسی، ادائیگی کے طریقوں اور ٹرانزیکشن کی لاگتوں پر ہے۔
کیا MEXC پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟
MEXC لانگ اور شاٹ دونوں جانب 2-5X لیوریج کے ساتھ ETFs، اور 125X تک کی لیوریج کے ساتھ futures ٹریڈنگ کی معاونت کرتا ہے، جبکہ USDT اور بنیادی کرپٹو کو بطور ضمانت شامل کیا جاتا ہے۔
ٹوکن | توازن | قیمت | قدر و قیمت |
---|---|---|---|
USDT 0xee13...497574 | 1,385,000,420 | $0.9992 | $1,383,905,228.48 |
MX 0x2e8f...725e64 | 92,696,832.02 | $3.37 | $312,870,925.7 |
USDT 0x3cc9...aecf18 | 290,065,429.38 | $0.9992 | $289,836,059.63 |
MX 0xee13...497574 | 80,001,050 | $3.37 | $270,020,043.02 |
BTC 13uZya...k2P5c7 | 2,210.37 | $94,129.09 | $208,060,128.16 |
USDT TB37WW...dqDktJ | 79,479,011.81 | $0.9992 | $79,416,163.64 |
USDT 0xb86f...Ad3300 | 67,665,638.95 | $0.9992 | $67,612,132.22 |
ETH 0x3cc9...aecf18 | 17,005.52 | $3,387.67 | $57,609,178.7 |
ETH 0xee13...497574 | 14,963.6 | $3,387.67 | $50,691,816.91 |
ONDO 0x3cc9...aecf18 | 28,175,144.16 | $1.64 | $46,302,005.26 |
صرف 500,000 USD سے زائد بیلنس کے حامل والیٹس دکھائے گئے ہیں
* ان والیٹس کے بیلنسز میں تاخیر ہو سکتی ہے
ٹوکن کی تخصیص
اعلامیہ:
فریق ثالث کے والیٹ ایڈریسز میں موجود تصرُّفی املاک سے متعلق تمام ڈیٹا اور معلومات، فریق ثالث کی عوامی معلومات پر مبنی ہیں۔ CoinMarketCap ایسی معلومات اور ڈیٹا کی درستگی یا اس کے بروقت ہونے کے حوالے سے کوئی تصدیق یا توثیق نہیں کرتا۔
CoinMarketCap پر فریق ثالث کی ان عوامی معلومات اور ڈیٹا کی ذمہ داری عائد نہیں ہو گی۔ فراہم کردہ معلومات یا ڈیٹا کا جائزہ لینے، تصدیق و توثیق کرنے یا بصورت دیگر اس کی تکمیل، درستگی، فراوانی، سالمیت، قابلیتِ اطمینان یا بروقت ہونے کے بارے میں، کسی بھی قسم کی تفتیش و تحقیقات کرنے کے حوالے سے CoinMarketCap پر کوئی بھی فرض عائد نہیں ہو گا۔
مارکیٹس
جوڑا
اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔