کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 754
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.35T
0.11%
24 گھنٹے کا حجم: 
$56.35B
10.77%
بالادستی: BTC: 53.0% ETH: 16.9%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
Ftx has been hacked. Please avoid any interactions with the website and uninstall all related apps. Refer to the community announcement here.
FTX US

FTX US

اسٹیٹس

حجم کے ڈیٹا کا ٹریک نہیں رکھا جا رہا

اس پراجیکٹ کو 'فہرست سازی کا ٹریک نہیں رکھا جا رہا' کے طور پر واضح کیا گیا ہے

فہرست سازی کے درجات کے حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم فہرست سازی کے جائزے کا معیار سیکشن B - (3) سے رجوع کریں

کُل اثاثہ جات

ریزرو ڈیٹا دستیاب نہیں

FTX US کے متعلق

FTX.US کیا ہے؟

FTX.US کا دعویٰ ہے، کہ یہ "ٹریڈرز کی جانب سے، ٹریڈرز ہی کے لیے تخلیق کردہ ہے"، اور نوآموز افراد کے لیے کرپٹو کرنسیز کی فوری خرید و فروخت، نیز تجربہ کار ٹریڈرز کے لیے ٹریڈنگ کے جدید ٹولز کی پیشکش کرتا ہے۔ صارفین، Options اور Futures جیسے اسپاٹ، مارجن اور کرپٹو ڈیریویٹوز کو ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ FTX.US، ایک نان فنجیبل ٹوکن (NFT) پلیٹ فارم کی پیشکش بھی کرتا ہے — صارفین، Ethereum اور Solana پر NFTs کو منٹ کر سکتے ہیں، خرید سکتے ہیں اور فروخت کر سکتے ہیں۔ FTX.US کی دیگر پراڈکٹس میں شامل ہیں: FTX کارڈ، FTX ادائیگی، OTC ٹریڈنگ، FTX ڈیریویٹوز اور وائٹ لیبل۔

ٰیہ ایکسچینج ایک علیحدہ پلیٹ فارم ہے، FTX International کی ملکیت نہیں؛ یہ West Realm Shires Services کی ملکیت ہے، اور انہی کی جانب سے سے آپریٹ کیا جاتا ہے، نیز امریکہ کے ان صارفین کو سروسز فراہم کرتا ہے جنہیں FTX International کے پلیٹ فارم تک رسائی کی اجازت نہیں۔

FTX.US کی ضابطہ کاری، وفاقی و ریاستی سطح پر امریکہ میں کی جاتی ہے، اور اس کے پاس کئی اقسام کے لائسنسز موجود ہیں (تبادلہ رقم، مالیاتی سروس کا کاروبار، ڈیریویٹوز کلیئرنگ کی تنظیم، تفویض کردہ معاہدہ جاتی مارکیٹ، سواپ پر کارروائی کی سہولت، بروکر ڈیلر، اور دیگر)۔

FTX.US کے بانیان کون ہیں؟

FTX، Sam Bankman-Fried اور Gary Wang کی اختراع ہے۔

Sam Bankman-Fried، جنہیں اس صنعت میں SBF کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک آنٹرپرینیور اور سرمایہ کار ہیں۔ انہوں نے Massachusetts Institute of Technology (MIT) سے تعلیم حاصل کی، اور ایک اضافی مضمون کے طور پر ریاضی کے ساتھ فزکس میں گریجوئیٹ کیا۔ FTX کی تخلیق سے قبل، وہ Jane Street Capital میں کام کیا کرتے تھے اور انہوں نے Alameda Research ٹریڈنگ فرم کی بنیاد رکھی۔

Gary Wang اس کمپنی کے CTO ہیں۔ Wang نے بھی MIT سے گریجوئیٹ کیا، اور مئی 2019 میں FTX کے آغاز کے لیے SBF کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے سے قبل، بحیثیت سافٹ ویئر انجینئر، Google میں کام کرتے ہوئے قیمت کی جمع کاری کے سسٹمز تیار کیا کرتے تھے۔

FTX.US کا آغاز کب ہوا؟

امریکہ میں عائد کڑی پابندیوں کے سبب، FTX کا مرکزی ورژن، امریکی رہائشیوں کے لیے دستیاب نہیں ہے، لہٰذا 2020 میں، سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں FTX.US کا آغاز کیا گیا۔

FTX.US کی جانب سے ممنوعہ ممالک

امریکہ میں قائم یہ ایکسچینج، مندرجہ ذیل ممالک کے اکاؤنٹس کو رجسٹر یا انہیں سروسز نہیں فراہم کرتا: کیوبا، قرم، سواستوپول، عوامی جمہوریہ لوہانسک، عوامی جمہوریہ ڈونیسک، ایران، افغانستان، شام، شمالی کوریا، انٹیگوا اور باربودا۔ اس کے علاوہ، FTX انٹاریو (کینیڈا)، ریاست نیو یارک (امریکہ)، اور جاپان کے صارفین سمیت ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے غیر پیشہ ورانہ سرمایہ کاران کو بھی آن بورڈ نہیں لیتا۔

FTX.US پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟

کلائنٹس کو کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کے 30 سے زائد جوڑوں اور چند فیاٹ جوڑوں تک بھی رسائی حاصل ہوتی ہے۔ شامل فہرست مقبول کوائنز کے انتخاب میں BTC, ETH, LTC, BCH, USDT, SOL, DOGE, LINK, UNI, AAVE شامل ہیں۔

FTX US کی فیس کیا ہے؟

یہ پلیٹ فارم، ٹریڈنگ کے حجم کے اعتبار سے فیس کے درجہ بند شدہ اسٹرکچر کا حامل ہے، جہاں اسپاٹ مارکیٹس کے لیے زیادہ سے زیادہ میکر فیس 0.10% اور ٹیکر فیس 0.20% ہے۔

ڈپازٹ کروانے اور رقم نکلوانے کی فیس کا انحصار ٹرانزیکشن کے طریقے پر ہوتا ہے: وائر ٹرانسفرز کے لیے، $5,000 سے کم ہونے والی رقوم کے لیے فیس 25$ ہے اور $5,000 سے زائد رقوم کے لیے مفت ہے؛ ACH کے لیے، ڈپازٹس پر $0.50، اور رقم نکلوانے پر $1.50 کی مقررہ لاگت آتی ہے؛ کرپٹو ٹرانسفرز کے لیے، تمام ڈپازٹس مفت ہوتے ہیں، جبکہ رقم نکلوانے پر کسی قسم کی فیس عائد نہیں ہوتی، ماسوائے ETH/ERC-20 اور معمولی BTC ٹرانزیکشنز کے۔

NFTs کے لیے، فروخت کنندگان پر فی ٹریڈ 2% عائد کیا جاتا ہے، جبکہ سیلف سروس منٹ ٹول کے استعمال کے لیے منٹرز پر 3$ عائد کیے جاتے ہیں۔

کیا FTX US پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

مارجن ٹریڈنگ، ایسے اہل صارفین کے لیے دستیاب ہے جن کا اکاؤنٹ بیلنس $100,000 ہو۔ یہ شرط پوری ہونے پر، صارف کو 10X تک کی لیوریج تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔

2021 میں، اپنے صارفین کر کرپٹو ڈیریویٹوز پراڈکٹس فراہم کرنے کے لیے FTX.US نے LedgerX کو حاصل کر لیا۔ ٹریڈرز، کرپٹو Futures، Options اور سواپ معاہدہ جات جیسی پراڈکٹس پر لیوریج حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
کل: --
کوئی ڈیٹا موجود نہیں
ٹوکن کی تخصیص
کوئی ڈیٹا موجود نہیں

مارکیٹس

جوڑا

تمام

#

کرنسی

جوڑا

قیمت

+2% Depth

-2% Depth

حجم

حجم %

اپ ڈیٹ کردہ

فی الوقت کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔