اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔
Axie Infinity بلاک چین پر مشتمل، ٹریڈنگ اور جنگ و جدل پر مبنی گیم ہے جس کی جزوی ملکیت اور اسے چلانے کا اختیار اس کے پلیئرز ہی کے پاس ہے۔
اس پراجیکٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ہمارا Axie Infinity کا تفصیلی تجزیہ ملاحظہ کریں۔
Pokémon اور Tamagotchi جیسے مقبول گیمز سے متاثر Axie Infinity پلیئرز کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ ٹوکن پر مشتمل Axies نامی مخلوقات کو جمع کر سکیں، ان کی افزائش، اور پرورش کر سکیں، نیز جنگ و جدل اور ٹریڈ کر سکیں۔
یہ Axies کئی شکلیں اختیار کر سکتے ہیں، اور فی الوقت اس میں آبی، حیوانی، چرند و پرند، کیڑے مکوڑوں، پودوں اور رینگنے والی مخلوقات کے 500 سے زائد مختلف جسمانی اجزاء دستیاب ہیں۔ قسم کے ہر درجے سے تعلق رکھنے والے اعضاء، نایابیت کے چار پیمانوں پر مشتمل ہوتے ہیں: عام، نایاب، انتہائی نایاب، اور انمول — اور Axies جسمانی اعضاء کے کسی بھی مجموعے کا انتخاب کر سکتے ہیں، جو کہ انہیں انتہائی متغیر، اور اکثر اوقات نایاب و منفرد بناتا ہے۔
ہر Axie مختلف صفات اور قوتوں کا حامل ایک نان فنجیبل ٹوکن (NFT) ہوتا ہے، اور انہیں 3v3 کی جنگوں میں داخل کیا جا سکتا ہے، کہ جہاں جیتنے والی ٹیم کو مزید تجرباتی (exp) پوائنٹس حاصل ہوتے ہیں جنہیں کسی Axie کے اعداد و شمار میں اضافہ کرنے یا ان کے جسمانی اعضاء کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک نئی اور منفرد نسل تیار کرنے کے لیے ایک ساتھ ان Axies کی افزائش کی جا سکتی ہے، جنہیں آیا استعمال کیا جا سکتا ہے یا پھر Axie کی مارکیٹ پلیس پر فروخت کیا جا سکتا ہے۔
Axie Infinity کا ایکو سسٹم ایک ذاتی و منفرد گورننس ٹوکن کا مالک ہے، جسے Axie Infinity Shards (AXS) کہا جاتا ہے۔ انہیں گورننس کے اہم ووٹس میں شرکت کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ ہولڈرز کو اس حوالے سے رائے دینے کا اختیار فراہم کریں گے کہ Axie کمیونٹی کے خزانے میں موجود فنڈز کو کس طرح سے خرچ کیا جائے۔
Axie Infinity کے بانیان کون ہیں؟
Axie Infinity کی بنیاد Sky Mavis نامی ٹیکنالوجی پر مرکوز گیم ڈویلپر نے 2018 میں رکھی — جن کی ٹیم بنیادی طور پر ویتنام میں موجود ہے۔ اس کے شریک بانیان میں Trung Nguyen اور Aleksander Larsen شامل ہیں۔
Trung Nguyen اس پلیٹ فارم کے موجودہ CEO ہیں۔ Nguyen نے کمپیوٹر سافٹ ویئر انجینئرنگ میں BS کے ساتھ گریجوئیشن کیا ہے، اور وہ Axie Infinity کی بنیاد رکھنے سے قبل Anduin Transactions کے ساتھ بطور سافٹ ویئر انجینئر کام کرتے تھے۔
سابق مسابقتی گیمر Aleksander Larsen کو اس پلیٹ فارم کے شریک بانی اور COO ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔ Larsen بلاک چین گیمنگ پر 2017 سے کام کرتے آ رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ سکیورٹی تنظیم برائے حکومتِ ناروے کے ساتھ بطور ایگزیکٹیو سکیورٹی افسر کام کرتے تھے اور اب بھی سیکرٹری برائے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی حیثیت سے بلاک چین گیم الائنس میں بیٹھتے ہیں۔
کل ملا کر، Axie Infinity کی ٹیم میں 25 کل وقتی ملازمین موجود ہیں — جن میں سے زیادہ تر کو گیم ڈویلپمنٹ کا تجربہ حاصل ہے۔
وہ کیا چیز ہے جو Axie Infinity کو منفرد بناتی ہے؟
ہر Axie کے پاس، کئی سو ممکنہ جسمانی اعضاء میں سے چھ موجود ہوتے ہیں — جن میں سے ہر ایک کے پاس اپنا ذاتی جنگی اقدام موجود ہوتا ہے۔ یہ امر Axies کی لامتناہی اقسام پیدا کرتا ہے، جن میں سے زیادہ تر Axies نسبتاً کمزور شماریات کے حامل ہوتے ہیں، جبکہ جسمانی اعضاء کے مظبوط ترین مرکب کے حامل Axies کی شماریات بھی بہترین ہو سکتی ہیں۔
بلاک چین پر مشتمل افزائش و جنگ پر مبنی دیگر گیمز کے برعکس، Axies کی آبادی پر قابو پانے کے لیے ہر Axie کی افزائش کل سات مرتبہ کی جا سکتی ہے۔
Axie Infinity کے پاس ایک اپنا تعلقاتی مرکز موجود ہے جو کہ مناسب جوڑ کی تلاش میں پلیئرز کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے تاکہ وہ یقینی طور پر ایک نایاب یا طاقتور نسل کی تیاری کے لیے اس کے ساتھ اپنے Axie کی افزائش کر سکیں۔ Axies کی افزائش کے لیے Small Love Potion (SLP) ٹوکنز کے علاوہ 0.005 ETH کی لاگت بھی عائد ہوتی ہے۔
عنقریب AXS ٹوکن کے ہولڈرز اس قابل ہو جائیں گے کہ باقاعدگی کے ساتھ انعامات حاصل کرنے کے لیے اپنے ٹوکنز کو اسٹیک کر سکیں۔ تاہم، دیگر قابل اسٹیک اثاثہ جات کے برعکس، AXS کے ہولڈرز کو اپنے انعامات کا دعویٰ کرنے کے لیے ووٹ بھی دینا ہو گا اور کھیلنا بھی ہو گا۔
فی الوقت کتنے Axie Infinity (AXS) کوائنز گردش میں ہیں؟
Axie Infinity (AXS) ٹوکنز کی کل سپلائی 270 ملین ٹوکنز پر مشتمل ہے۔ ان میں سے 53.5 ملین ٹوکنز، نومبر 2020 کے وسط تک گردش میں تھے۔
مجموعی طور پر، کل سپلائی کا 11% Binance Launchpad کی IEO سیل (ہر Axie Infinity ٹوکن کی قیمت 0.10$ تھی) میں شامل شرکاء کو مختص کیا گیا، جبکہ 4% ایک نجی سیل میں فروخت کر دیا گیا۔ مزید براں، 29% اسٹیکنگ کے انعامات کے لیے، 20% کمانے کے لیے کھیلیں کے پول کے لیے، 21% ٹیم کے لیے، 7% مشاورت کاروں کے لیے اور 8% ایکو سسٹم کے فنڈ کے لیے مختص کیے گئے۔
اجراء کے موجودہ معمول کی بنیاد پر، Binance Research کی جانب سے کی جانے والی نشاندہی کے مطابق، 2026 کے اوائل ایام تک 100% AXS ٹوکنز گردش میں آ جائیں گے۔
Axie Infinity نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
Axie Infinity (AXS) ٹوکن ایک ERC-20 ٹوکن ہے جو کہ Ethereum بلاک چین پر لانچ کیا گیا۔ نتیجتاً، اس کی حفاظت Ethereum کے پروف آف ورک (POW) کے مفاہمتی میکانزم کے ذریعہ کی جاتی ہے۔
2021 کے اوائل ایام میں، Axie Infinity اپنے NFT ٹوکنز کو Loom نیٹ ورک سے Ethereum پر بنائی گئی Ronin نامی ایک حسب منشاء سائیڈ چین پر منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
Ronin ایک مخصوص ایپلیکیشن کے لیے بنائی گئی سائیڈ چین ہے جو کہ بالخصوص Axie Infinity کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ Sky Mavis کی جانب سے تیار کی جا رہی ہے — جو کہ Axie Infinity گیم کے پس پردہ موجود ڈویلپمنٹ فرم ہے، اور اسے کچھ اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ٹرانزیکشن کی تقریباً فوری تصدیقات، اور گیس فیس میں کمی کی معاونت کر سکے، اور Axie Infinity کے پیمانے میں مدد فراہم کرنے کے قابل ہو سکے۔
آپ Axie Infinity (AXS) ٹوکنز کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
اکتوبر 2021 تک، Axie Infinity (AXS) کئی ایکسچینج پلیٹ فارمز پر ٹریڈ کرنے کے لیے دستیاب تھا، جن میں مندرجہ ذیل جیسے مقبول ترین ایکسچینجز بھی شامل ہیں: Binance, Huobi Global, Coinbase, FTX, Bithumb, KuCoin, Gate.io اور Kraken۔
Axie Infinity کے Smooth Love Potion کے ساتھ قائم تعلق کا نتیجہ ٹریڈنگ کے کئی جوڑوں کی پیشکش کی صورت میں نکلا، جن میں SLP سے ETH اور SLP سے BNB شامل ہیں۔ تاہم فلپائن میں SLP تا PHP کی قیمت میں، آسٹریلیا میں SLP تا AUD کی قیمت میں، اور یورپ میں SLP تا EUR کی قیمتوں میں خاص دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
یہ Axie Infinity کی قیمت کے مختلف جوڑوں کے ساتھ فہرست میں شامل کیے گئے ہیں، جن میں مندرجہ ذیل جیسے مقبول جوڑے بھی شامل ہیں: AXS/USDT, AXS/BTC, AXS/BUSD اور AXS/BNB۔ جیسے جیسے اس گیم کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، ویسے ہی AXS تا PHP، AXS تا AUD اور AXS تا EUR میں لی جانے والی دلچسپی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
کرپٹو کے ذریعے فیاٹ خریدنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، CoinMarketCap کا معلوماتی پورٹل — Alexandria ملاحظہ کریں۔
متعلقہ صفحات:
Axie Infinity گیم کی میزبانی کرنے والی بلاک چین — یعنی Ethereum (ETH) ملاحظہ کریں۔
آج کے دن Axie Infinity کی براہ راست قیمت ہے $4.40 USD، جبکہ 24 گھنٹے کے دوران ٹریڈنگ کا حجم $29,209,264 USD ہے۔ ہم اپنی AXS سے USD کی قیمت کو حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران Axie Infinity کا تناسب 3.79% تک گھٹ چکا ہے۔ CoinMarketCap کے مطابق اس کا موجودہ درجہ #89 ہے، اور براہ راست ہونے وایل مارکیٹ میں کل مالیت $672,267,050 USD ہے۔ اس کی گردشی رسد 152,869,728 AXS کوائنز پر مشتمل ہے اور زیادہ سے زیادہ رسد دستیاب نہیں۔