اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔
Adapad خود کو "Cardano ایکو سسٹم کے لیے پہلا ڈیفلیشنری (deflationary) ’’لانچ پیڈ‘‘ کہتا ہے۔ یہ ETHPad اور BSCPAD نیز TRONPAD سے مُشابہ ہے۔ اسکا آغاز بھی اسی کمپنی نے کیا۔ بنیادی طور پر، Adapad کا ہدف Cardano پر نئے پروجیکٹس کے لیے ایک انکیوبیٹر(incubator) پروگرام کی شکل اختیار کرنا ہے۔
اسکی اپنی ٹیم کا ہدف Adapad کے ذریعے، کراس پلیٹ فارم کے مابین ہونے والی شروعات، لیکویڈیٹی سنائیپنگ بوٹ (sniping-bot) تحفظ کی فعّالیت، خود اپنے لئے کراس چین پُل، اور ثابت شدہ اسٹیکنگ کے نظام وغیرہ کا مُکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ ADAPad میں کئی ایسے ڈیفلیشنری (deflationary) محرکات بھی موجود رہیں گے، جو فروخت، اسٹیکنگ کو غیر فعال کرنے، اور IDO کی شراکت جیسے عملیات سے منسلک ہوں۔ ADAPad رکھنے والوں کو ADA میں، 7.5% سیل فیس کے ذریعے انعامات دئے جاتے ہیں۔
Cardano Foundation نے حال ہی میں Alonzo اپ گریڈ کا اعلان کیا ہے، جو Cardano ایکو سسٹم پر سمارٹ کونٹریکٹس، اور غیر مرکزی مالیاتی صلاحیتوں کوفعال کر دے گا۔ یہ ممکنہ حد تک Cardano پر IDOs رکھنے والے پروجیکٹس اور ADAPad جیسے لانچ پیڈ کی طرف سے پیش کی گئی خدمات کے استعمال میں اضافے کا باعث بھی بنے گا۔
Adapad کے بانی کون ہیں؟
BlueZilla، اپنی نوعیت کا واحد کریپٹو انکیوبیٹر، Adapad کی پشت پناہی کرتا ہے۔ جیسا کہ بتایا گیا، یہ ٹیم ETHPad, BSCPAD اور TRONPAD بھی ڈویلپ کر چُکی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ڈویلپرز، ڈیزائنرز، مارکیٹرز، مُتاثر کنندگان، تاجران اور قانونی صلاحیتیں، غرضیکہ سب کُچھ ان کے پاس اندرون خانہ موجود ہے۔ تاہم، BlueZilla کے بانی نامعلوم ہیں۔
وہ کیا خصوصیت ہے جو Adapad کو منفرد بناتی ہے؟
ADAPAD پر اسٹیکنگ کرنے سے، اورIDO ٹائم سے کم از کم تین گھنٹے پہلے، یکبارگی KYC عمل طے کرنے پر، ہولڈرز کارڈانو (Cardano) بلاک چین کی IDOs میں حصّہ لے سکتے ہیں۔
ٹکٹوں کی تقسیم کا انحصار ADAPAD کی اسٹیک کی گئی رقم پر ہے۔ مزید یہ کہ Adapad کے کئی درجے ہوتے ہیں:
کوپر
اسٹیک شدہ 25,000
پول ویٹ: 5
برونز
اسٹیک شدہ 50,000
پول ویٹ: 10
سلور
اسٹیک شدہ 100,000
پول ویٹ: 22
گولڈ
اسٹیک شدہ 200,000
پول ویٹ: 48
مزید برآں، ہر IDO کا 10% قرعہ اندازی کے لیے مختص ہے:
اسٹیک 2,000 ADAPad - ایک لاٹری ٹکٹ
اسٹیک 4,000 ADAPad - دو لاٹری ٹکٹ
اسٹیک 6,000 ADAPad - تین لاٹری ٹکٹ
اسٹیکنگ کرنے والے، برائے فروخت فیس پر 10% ٹیکس سے بھی مستفید ہوتے ہیں۔ اس میں سے 7.5% ADA میں دوبارہ تقسیم کیا جاتا ہے، جبکہ 2.5% کو ڈیفلیشنری تحریک پیدا کرنے کے لیے جلا دیا جاتا ہے۔ تاہم، ہولڈرز کو ان اسٹیک کرنے کے لیے آٹھ ہفتے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ورنہ 25% فیس کے تابع ہونا پڑتا ہے۔ Adapad اپنے تئیں مزید کراس چین شروعات کی جانب ارتقاء کو بحیثیت ’اگلا قدم‘ دیکھتا ہے، اور سب سے زیادہ امید افزا ٹیموں اور منصوبوں کو لانچ پیڈز پر مبنی ایکو سسٹم میں سائبان کا درجہ دیتے ہوئے، انکی کی حمایت کو اپنا ہدف سمجھتا ہے۔
کُل کتنے Adapad (ADAPAD) کوائیز گردش میں ہیں؟
ADAPAD کے ٹوکنز کی کُل سپلائی ایک بلین پر مشتمل ہے۔ لسٹنگ کے موقع پریہ سپلائی $0.004 کی معمولی قیمت کے عوض، یعنی 29.5 ملین تھی، جس سے ADAPAD کو $118,000 کی ابتدائی مارکیٹ کیپ ملی۔ نوٹ: لسٹنگ یا فہرست سازی ایک ایسا عمل ہے جو اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب کوئی ایکسچینج کسی مخصوص اثاثے کے لیے تجارتی پیئر پیش کرتا ہے۔ ٹوکنز کی تقسیم کاری مندرجہ ذیل طریق کار کے مُطابق ہے:
ٹیم 12%
مشیران 6%
لیکویڈیٹی 15%
ایکو سسٹم 16%
مُختص 5%
اسٹیکنگ/انعامات 15.5%
نجی فروخت 19%
BSCPAD IDO 3%
ETHPAD IDO 2.5%
TRONPAD IDO 2.5%
KCCPAD IDO 2.5%
Airdrop 1%
اس پراجیکٹ پر واگذاری کے شیڈولز یا لیکویڈیٹی لاکنگ (liquidity locking) کے بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں۔ ADAPAD پر اسٹیک کرنے والوں کے لیے، ٹوکن پر گرفت رکھنے کے تناظر میں، فروخت کی لین دین سے ADA میں مذکورہ 7.5% کی دوبارہ تقسیم ایک اہم ترغیب ہے۔
Adapad Network نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
بحیثیت ERC-20 ٹوکن ADAPAD ایٹھیریم یعنی Ethereum پراورBEP-20 ٹوکن کی حیثیت سے BNB Chain پر دستیاب ہے۔ یہ ٹیم IDO کے شرکاء پر KYC یعنی Know Your Customer (اپنے صارف کو جانیں) کا طریقہ کار نافذ کرکے IDO شرکاء کے لئے مکمل شفافیت اور تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔
Ethereum سب سے زیادہ مقبول بلاک چینز میں سے ایک ہے اور اس کا ERC-20 معیارEthereum بلاک چین پر تقریباً تمام ٹوکنز کے لیے قابل قبول حل ہے۔ یہ پروف آف ورک کے اتفاق رائے والے طریقہ کار کے وسیلے سے محفوظ بنا دیا گیا ہے، جس کے لیے مائینرز (miners) کو نئے Ether مائیننگ کی ضرورت پڑتی ہے۔ غیر مرکزی نوڈز کا ایک سیٹ لین-دین کی توثیق کرتا ہے اور Ethereum بلاک چین کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
BNB چین کو پروف آف سٹیک اتفاق رائے کے طریقہ کار کے ذریعے محفوظ بنایا جاتا ہے۔ لین-دین کی توثیق کرنے اور بلاک چین کے تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے ہر 24 گھنٹے کے دوران 21 تصدیق کنندگان کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس انتخاب کی اہلیت کے لیے ان توثیق کنندگان کو Binance کے ساتھ BNB کوائینز پر مشتمل ایک مخصوص رقم اسٹیکنگ پر لگانی پڑتی ہے۔
Adapad Trading ٹریڈنگ کا آغاز کب ہو گا؟
PancakeSwap پر Adapad کا اندراج 9 ستمبر، سن 2021 میں ہوا۔
کیا Adapad ایک ڈالر ($1) کی قدر تک پہنچ سکتا ہے؟
اپنی عوامی فروخت کی قیمت $0.004 سے آغاز کے بعد، Adapad کا پہلے ہی مہینے کے بعد $1.00 کے نشان سے اوپر پہنچ جانا بہت زیادہ قابل تعریف رہا۔ ان الفاظ کو ضبط تحریر میں لاتے وقت تک قیمت گری ہے، لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ADAPAD ایک بار پھر $1 تک پہنچ سکتا ہے، اگرچہ اس کا انحصار وسیع تر کریپٹو کرنسی مارکیٹ، اور Cardano ایکو سسٹم کی ترقی پر بھی ہوگا۔
Adapad (ADAPAD) آپ کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
ADAPAD یہاں دستیاب ہے: PancakeSwap (V2) اورUniswap V2 نیز Dodo BSC۔ کیا آپ کرپٹو کرنسی پر نئے آئے ہیں؟ آپ CoinMarketCap کے معلوماتی پورٹل — Alexandria پر جا کر اس حوالے سے مزید پڑھ سکتے ہیں کہ مارکیٹ میں کیسے داخل ہوا جائے، اور ADAPAD یا کوئی اور ٹوکن کیسے خریدا جائے۔
ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:
آج کے دن ADAPad کی براہ راست قیمت ہے $0.003737 USD، جبکہ 24 گھنٹے کے دوران ٹریڈنگ کا حجم $797.35 USD ہے۔ ہم اپنی ADAPAD سے USD کی قیمت کو حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ADAPad کا تناسب 2.54% تک پہنچ چکا ہے۔ CoinMarketCap کے مطابق اس کا موجودہ درجہ #2068 ہے، اور براہ راست ہونے وایل مارکیٹ میں کل مالیت $439,637 USD ہے۔ اس کی گردشی رسد 117,642,373 ADAPAD کوائنز پر مشتمل ہے اور زیادہ سے زیادہ۔ 1,000,000,000 ADAPAD کوائنز پر مشتمل رسد۔