کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 754
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.35T
0.25%
24 گھنٹے کا حجم: 
$56.08B
11.28%
بالادستی: BTC: 53.0% ETH: 16.9%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
Osmosis

Osmosis

Dex کا ٹریڈنگ کا حجم (24 گھنٹے پر مشتمل)

$20,594,913.62

325 BTC

Osmosis کے متعلق

Osmosis (اوسموسِس) کیا ہے؟

اوسموسِس، کوزموز (Cosmos) ایکو سسٹم کے لیے بنایا گیا ایک غیر مرکزی کرپٹو ایکسچینج (DEX)، اور کراس-چین AMM ہے. یہ پروٹوکول کوزموز SDK کا استعمال کرتے ہوئے تخلیق کیا گیا تھا، جو ڈویلپرز کو حسب ضرورت خودکار مارکیٹ-میکرز (AMMs) بنانے اور تعینات کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

بحیثیت ایک غیرمرکزی P2P بلاکچین، اس پلیٹ فارم کو ٹوکنز کی تجارت اور لیکویڈیٹی تخلیق کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پروجیکٹ نے اکتوبر سن 2021 میں ایک ICO کا انعقاد کیا۔ Paradigm Ventures کی قیادت میں ٹوکن کی فروخت نے کمپنی کو $21 ملین اکٹھا کرنے میں مدد فراہم کی۔

اوسموسس، کوزموز ایکو سسٹم کے کلیدی اصولوں میں سے دو کو (غیریکسانیت اور خودمختاری) سنبھالتا ہے اور انہیں اپنے AMM پروٹوکول کی بنیادی خصوصیات میں پھیلا دیتا ہے۔ اس طرح، یہ پروٹوکول خود مختار لیکویڈیٹی پولز کو کام میں لاتا ہے، جو صارفین کو پول کے پیرامیٹرز اور پروٹوکولز پر رائے دہی، لیکویڈیٹی اور حصص فراہم کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

اوسموسس (Osmosis) کے بانی کون ہیں؟

اس DEX کی بُنیاد Josh Lee اور Sunny Aggarwal نے رکھی، جبکہ Osmosis Labs نے اس کا آغاز کیا۔ اینڈرسن یونیورسٹی کے ایک گریجوئیٹ Lee (لی)، Block in Press نامی ایک معروف کوریائی بلاکچین میڈیا آؤٹ-لیٹ کے بانی مُلازمین میں سے ایک تھے۔ سن 2018 اور 2019 کے درمیان، اُنہوں نے Lunamint میں پروجیکٹ مینیجر کے عہدے پر فائز رہ کر کام کیا، جہاں اُنہوں نے ٹیلی گرام میسنجر کے اندر پہلا مقامی کرپٹو والیٹ تخلیق کیا۔ انہوں نے Tendermint میں ڈویلپمنٹ تجزیہ کار کے طور پر بھی کردار ادا کیا۔

جہاں تک اگروال کا تعلق ہے، اُنہوں نے پہلے Tendermint میں ایک ریسرچ سائنسدان کے طور پر کام کیا، نیز وہ کوزموز SDK اور Gaia blockchain کے کلیدی ڈویلپر ہیں۔ وہ DeFi پروٹوکول اور نیٹ ورکس پر کام کرنے والی ایک کمپنی Sikka کے شریک بانی بھی ہیں۔

اوسموسِس کا آغاز کب ہوا؟

اوسموسِس جُون سن 2021 میں لانچ ہوا۔

اوسموسِس کہاں واقع ہے؟

کمپنی کے صدر دفاتر سنگاپور میں واقع ہیں۔

اوسموسِس کے لیے ممنوعہ ممالک

ان الفاظ کو لکھتے وقت تک، یہ بات ناقابل تصدیق ہے کہ آیا کچھ خطوں میں صارفین کے لیے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنا ممنوع ہے۔

اوسموسِس پر کونسے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟

DEX پلیٹ فارم فی الحال کوزموز ایکو سسٹم میں 56 ٹوکنز کے مابین تبادلہ کو سپورٹ کرتا ہے۔

اوسموسِس کی فیسیں کتنی ہیں؟

اگرچہ ملٹی ہاپ اوسموسِس روٹ کے لیے براہ راست تبادلہ کی سویپ فیسوں کا سلسلہ 0.1% سے لے کر 0.5% تک پہنچتا ہے، لیکن زیادہ تر تبادلوں کے لیے تھوڑی بہت ردّ و بدل کے ساتھ 0.2% فی پُول ہی چارج کیا جاتا ہے۔

کیا اوسموسِس پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

یہ غیرمرکزی ایکسچینج مارجن ٹریڈنگ کو سپورٹ نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

#کرنسیجوڑاPrice USD1h تبدیل کریں24h تبدیل کریں

24h Txns

24h حجم

لیکویڈیٹیFDV

ڈیٹا لوڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔