کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 754
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.32T
2.30%
24 گھنٹے کا حجم: 
$53.83B
3.03%
بالادستی: BTC: 53.0% ETH: 16.8%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
Orca

Orca

Dex کا ٹریڈنگ کا حجم (24 گھنٹے پر مشتمل)

$206,194,211.46

3,298 BTC

Orca کے متعلق

Orca (اورکا) کیا ہے؟

اورکا ’’Solana بلاکچین پر موجود سب سے زیادہ آسان، تیز ترین، اور سب سے زیادہ صارف دوست کرپٹو کرنسی ایکسچینج" کی حیثیت سے اپنی تشہیر کرتا ہے۔ Solana پرآغاز کیے جانے والے پہلے خودکار مارکیٹ میکرز (AMM) میں سے ایک ہونے کے سبب، یہ غیرمرکزی ایکسچینج (DEX) خود اپنے لیکویڈیٹی پُولز کو برقرار رکھتا ہے۔ یہ صارفین کو اثاثوں کا تبادلہ کرنے، پیداواری فارمنگ میں حصہ لینے اور لیکویڈیٹی فراہم کرنے کی استعداد بخشتا ہے۔

یہ پلیٹ فارم Solana پر انجام پانے والے تیز رفتار لین-دین اور کم فیسوں سے فائدہ اُٹھاتا ہے۔ ایک طرف تو صارفین کم فیسوں پر ٹوکن کی تجارت کرتے ہیں۔ دوسری طرف، وہ ٹریڈنگ فیس کا ایک حصہ وصول کرنے کے لیے پلیٹ فارم کو مُرتکز لیکویڈیٹی بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

اورکا کے بانی کون ہیں؟

Grace Kwan اور Yutaro Mori نے اورکا کی مُشترکہ بُنیاد رکھی۔ Kwan جن کی عُرفیت ’’Ori" ہے، UX ڈیزائنر ہیں۔ اُنہوں نے اسٹینفورڈ سے گریجوئیشن کیا اور .B.S کی ڈگری حاصل کی، نیز Coursera میں بحیثیت سوفٹ-ویئر انجنیئر اور IDEO میں ڈیزائینر کے طور پر ملازمت سے پہلے اسی ادارے سے کمپیوٹر سائنس میں .M.S بھی کیا۔

اورکا کے کلیدی AMM کے پس منظر میں Yutaro کا دماغ مُتحرّک ہے۔ وہ Ethereum فاؤڈیشن میں سن 2017 سے کرپٹو اسپیس کے شعبے میں سرگرمِ عمل ہیں۔ Solana پر دھاوا بولنے سے پہلے اُنہوں نے Eth2 Go کلائنٹ اور دوسری پرت کے سلوشنز پر کام کیا۔

اورکا کب لانچ کیا گیا؟

یہ پروجیکٹ کسی بیرونی فنڈنگ کے بغیر فروری سن 2021 میں لانچ کیا گیا۔ ستمبر سن 2021 میں، اس پروٹوکول پر ٹوٹل ویلیو لاکڈ (TVL) تین سو ملین ڈالر سے آگے نکل چُکا تھا، جبکہ اس کا تجارتی حجم سات سو ملین ڈالر سے تجاوز کر چُکا تھا۔

اورکا کہاں واقع ہے؟

یہ کمپنی ریاستہائے مُتحدہ امریکہ کے شہر نیو یارک میں واقع ہے۔

اورکا کے لیے ممنوعہ ممالک

اگرچہ Orca کے "استعمال کی شرائط کے معاہدے" میں واضح طور پر کسی ملک کا نام محدود نہیں کیا گیا، لیکن کمپنی نے قابل اطلاق قوانین کے تحت ممنوعہ قرار دیے جانے والے علاقوں کے صارفین کو اس پلیٹ فارم کے استعمال سے گرُیز کرنے کا مشورہ دیا۔

اورکا پر کونسے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟

DEX 200 سے زیادہ مارکیٹوں کو سپورٹ کرتا ہے، جس میں سب سے زیادہ مقبول تجارتی جوڑے SOL/USDC، SOL/STSOL، اور SOL/MSOL ہیں۔

اورکا کی فیسیں کتنی ہیں؟

تجارتی فیسیں AMM کے اختیار کردہ رُوٹ کے مُطابق بدلتی رہتی ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر فیسوں کا سٹرکچر یوں ہے: مستحکم گرداب – 0.01%، گرداب – 0.2%، مستحکم پول – 0.07%، اور پول – 0.3%۔ "ڈبل ہاپ تجارت" مثلاً، SOL سے USDT سے ETH تک تجارت کے لیے یوں ہوگا؛ SOL سے USDT تک کے لیے 0.3%، اور USDT سے آگے ETH تک کے لیے مزید 0.3%۔

کیا اورکا پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

یہ غیر مرکزی تجارتی پلیٹ فارم مارجن ٹریڈنگ کی حمایت نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

#کرنسیجوڑاPrice USD1h تبدیل کریں24h تبدیل کریں

24h Txns

24h حجم

لیکویڈیٹیFDV

ڈیٹا لوڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔