KyberSwap Elastic (Polygon)
Dex کا ٹریڈنگ کا حجم (24 گھنٹے پر مشتمل)
$242.160 BTC
KyberSwap Elastic (Polygon) کے متعلق
کائبر-سویپ ایلاسٹک (Polygon) کیا ہے؟
کائبر-سویپ ایلاسٹک (Polygon) پہلے سے موجود پروٹوکول کا ایک اپ گریڈ ہے جسے KyberDMM اور (اب کائبر-سویپ کلاسک) کہا جاتا ہے۔ نئے پروٹوکول کو کائبر-سویپ کلاسک کی تمام قُوتیں و توانائیاں وراثت میں ملی ہیں، جبکہ مُرتکز لیکویڈیٹی متعارف کروائی گئی ہے۔
ٹک (tick) پر مبنی خودکار مارکیٹ میکر (AMM) کے طور پر، یہ پروٹوکول لیکویڈیٹی دہندگان (LPs) کو موقع محل اور مرضی کے مطابق قیمت کی حدود کے تحت ایک Elastic پوُل کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے کی استعداد دیتا ہے۔ لیکویڈیٹی دہندگان تنگی یا وسعت کی بُنیاد پر قیمت کی حدود مقرر کر سکتے ہیں جو باعثِ خطر ٹوکنز اور مارکیٹوں کے لیے گُنجائش پیدا کرتی ہے۔ یہ پروٹوکول Reinvestment Curve کے خدّوخال بھی ظاہر کرتا ہے جو لیکویڈیٹی دہندگان کی حاصل شُدہ فیس کو لیکویڈیٹی پول میں خود بخود دوبارہ سرمایہ کاری کرکے فیسوں کو مرکب کی شکل دے دیتا ہے۔
کائبر-سویپ ایلاسٹک (Polygon) کے بانی کون ہیں؟
Loi Luu اور Victor Tran نے اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ Loi Luu نے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی، جہاں اُنہوں نے عوامی بلاکچین انفراسٹرکچر کی بنیادی تکنیکی پرتوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا۔ وہ سن 2016 اور 2017 کے درمیان Ethereum فاؤنڈیشن میں ایک محقق اور Anquan Capital کے واسطے سے متعدد مالیاتی اداروں کے لیے بلاکچین سے متعلق سائنسی معاملات کے مشیر تھے۔
Victor Tran ایک سینئر بیک-اینڈ انجینئر اور Linux کے سسٹم ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ اُنہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ویتنام نیشنل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں .B.S کی ڈگری حاصل کی۔
کائبر-سویپ ایلاسٹک (Polygon) کا آغاز کب ہوا؟
کمپنی کی بنیاد سن 2017 میں رکھی گئی، اور اسے Ethereum مین-نیٹ پر فروری سن 2018 میں لانچ کیا گیا۔
کائبر-سویپ ایلاسٹک (Polygon) کہاں واقع ہے؟
یہ فرم سنگاپور میں واقع ہے۔
کائبر-سویپ ایلاسٹک (Polygon) کے لیے ممنوعہ مُمالک
کمپنی کی شرائط و ضوابط کے مطابق، مندرجہ ذیل ممالک کے رہائشیوں کو کائبر-سویپ ایلاسٹک استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے: البانیہ، بارباڈوس، بوٹسوانا، برکینا فاسو، کمبوڈیا، جزائر کے-مین، ہیٹی، جمیکا، مالٹا، ماریشس، مراکش، میانمار، نکاراگوا، پاکستان ، پاناما، فلپائن، سینیگال، جنوبی سوڈان، شام، یوگنڈا، یمن، زمبابوے، ایران، اور شمالی کوریا۔
کائبر-سویپ ایلاسٹک (Polygon) پر کونسے کوائنز کو سپورٹ حاصل ہے؟
سب سے زیادہ مقبول تجارتی پیئرز USDC/STMATRIC ،MATIC/STMATIC اور USDC/USDT کے ساتھ اس ایکسچینج کی 65 مارکیٹیں موجود ہیں۔
کائبر-سویپ ایلاسٹک (Polygon) کی فیسیں کتنی ہیں؟
کائبر-سویپ ایلاسٹک (Polygon) 5-فیسوں والی ایک صف پیش کرتا ہے، جو لیکویڈیٹی دہندگان کو اُنکی مرضی کے مُطابق قطار کے انتخاب کی اجازت دیتی ہے۔ ان کا سلسلہ 0.008%، 0.01%، 0.03%، 0.04% اور 1% تک پھیلا ہوا ہے۔
کیا کائبر-سویپ ایلاسٹک (Polygon) پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟
یہ پلیٹ فارم مارجن ٹریڈنگ کو سپورٹ نہیں کرتا۔
# | کرنسی | جوڑا | Price USD | 1h تبدیل کریں | 24h تبدیل کریں | 24h Txns | 24h والیم | لیکویڈیٹی | FDV |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
ڈیٹا لوڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔ |
اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔