کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 754
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.37T
2.04%
24 گھنٹے کا حجم: 
$53.44B
8.71%
بالادستی: BTC: 52.8% ETH: 17.0%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
Honeyswap

Honeyswap

Dex کا ٹریڈنگ کا حجم (24 گھنٹے پر مشتمل)

$137,957.11

2 BTC

Honeyswap کے متعلق

Honeyswap کیا ہے؟

Honeyswap XDai چین پر UniSwap (V2) کی نقل تفویض کاری ہے۔ xDai ایک Ethereum کی سائیڈ چین ہے جس میں Ethereum جیسی خصوصیات موجود ہیں لیکن ایک پروف آف اسٹیک کا مفاہمتی میکانزم مختلف ہے۔ یہ توثیق کاران کو ہر پانچ سیکنڈز کے بعد بلاکس کی توثیق کی اجازت دیتا ہے، اور اس عمل میں ٹرانزیکشن کی فیس کو کم سے کم بنایا جاتا ہے۔ Uniswap Ethereum پر مقبول ترین غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) ہے، اور اس نے خود کار مارکیٹ میکر (AMM) ماڈل کا آغاز کیا۔

یہ ایکسچینج HNY ٹوکن کو استعمال کرتے ہوئے، 1hive کمیونٹی کے زیرِ انتظام چل رہا ہے۔ یہ ایک مستقل پراڈکٹ فارمولے کے ساتھ خودکار لیکویڈیٹی پروٹوکول کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ UniSwap کی طرح، یہاں پر کوئی بھی شخص لیکویڈیٹی پول میں ٹوکنز ڈپازٹ کرتے ہوئے، لیکویڈیٹی فراہم کنندہ بن سکتا ہے اور بدلے میں LP ٹوکنز حاصل کر سکتا ہے۔ ٹریڈرز ٹوکنز کو سواپ کر سکتے ہیں اور ڈویلپرز اسمارٹ معاہدوں کے ساتھ انضمام کاریاں بنا سکتے ہیں، اور انہیں "منی لیگوز" نامی چیزوں کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

کمیونٹی کو مختلف "سوارمز" میں تقسیم کیا گیا ہے، جو پراجیکٹ کے مختلف اقدامات کے ساتھ تعمیر و ترقی کرتے ہیں۔ DEX از خود فلیش قرضوں، اوریکلز اور ٹوکن سواپس کو فعال کرتا ہے۔ اس ایکسچینج کو استعمال کرنے کے لیے، صارفین کو اپنے ERC-20 ٹوکنز کو Ethereum سے xDai پر برج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Honeyswap کے بانیان کون ہیں؟

Honeyswap ایک DAO کے ذریعy ایک غیر مرکزی اور سینسرشپ سے مزاحم انداز سے چلایا جاتا ہے۔ Honey ٹوکن کو گورننس کی تجاویز پر ووٹ دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس غیر مرکزی ایکسیچنج کی بنیاد 1Hive پروٹوکول ہے، جو Aragon کے تیار کردہ سافٹ ویئر پر مبنی ہے۔ Aragon DAOs کو اوپن سورس انفراسٹرکچر فراہم کرتا ہے اور یہ Aragon ایسوسی ایشن نے قائم کیا تھا، جو سوئٹزرلینڈ میں قائم ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔

Honeyswap کا آغاز کب ہوا؟

Honeyswap کا آغاز ستمبر 2020 میں ہوا۔

Honeyswap کہاں پر واقع ہے؟

چونکہ یہ DEX ایک DAO کے زیر انتظام چل رہا ہے، اس لیے اس کا کوئی مرکزی مقام نہیں ہے بلکہ اس کی نظم کاری ایک غیر مرکزی طریقے سے ہوتی ہے۔

Honeyswap کے ممنوعہ ممالک

Honeyswap جیسے غیر مرکزی ایکسچینج پر کوئی باضابطہ پابندیاں نہیں ہیں۔ تاہم، ان ممالک کے صارفین پر پابندی لگائی جا سکتی ہے جن پر امریکی حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ان میں کیوبا، ایران، زمبابوے، عراق، کریمیا، شام، سوڈان، بیلاروس اور جمہوریہ کانگو شامل ہیں۔

Honeyswap سے معاونت پذیر کوائنز کی فہرست

UniSwap (V2) کی فورک کی حیثیت سے، ERC-20 ٹوکنز معاونت پذیر ہیں۔

Honeyswap کی فیسیں کتنی ہیں؟

Honeyswap پر ٹوکن کو سواپ کرنے کے لئے 0.3% فیس وصول کی جاتی ہے۔ 0.25% حصہ لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کو لیکویڈیٹی پول میں ان کے اسٹیک کے تناسب سے دوبارہ تقسیم کیا جاتا ہے اور 0.05% ایک پروٹوکول فیس ہے جو بذات خود ایکسچینج حاصل کرتا ہے۔

کیا Honeyswap پر لیوریج یا مارجن ٹریڈ کا استعمال ممکن ہے؟

اس ایکسچینج پرلیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کی کوئی سہولت میسّر نہیں۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

#کرنسیجوڑاPrice USD1h تبدیل کریں24h تبدیل کریں

24h Txns

24h حجم

لیکویڈیٹیFDV

ڈیٹا لوڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔