BTCEX
اسٹیٹس
حجم کے ڈیٹا کا ٹریک نہیں رکھا جا رہا
اس پراجیکٹ کو 'فہرست سازی کا ٹریک نہیں رکھا جا رہا' کے طور پر واضح کیا گیا ہے
For more details on the listing tiers, please refer to Listings Review Criteria Section B - (3)
کُل اثاثہ جات
ریزرو ڈیٹا دستیاب نہیںBTCEX کے متعلق
BTCEX کیا ہے؟
BTCEX اپنی قسم کا ایک مُکمل ڈیجیٹل-اثاثہ-ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جو اسپاٹ ٹریڈنگ اور ڈیریویٹِو ٹریڈنگ فراہم کرتا ہے جیسے مارجن، سہ-ماہی معاہدے، دائمی معاہدے، اور دیگر آپشنز۔
یہ پلیٹ فارم نوآموز اور ہُنر مند یعنی دونوں طرح کے صارفین کو سپورٹ فراہم کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔ یہ ایکسچینج سیکڑوں تجارتی پیئرز، کم تجارتی فیس، کوائنز کی ایک طویل صف، ریفرل پروگرام، غیر پیشہ وروں کے لئے کاپی ٹریڈنگ، تیز رفتار رجسٹریشن کا عمل، خصوصی موبائل ایپلی کیشنز، فائدہ مند تجارت اور قوی تحفّظ فراہم کرتا ہے۔ API پیشہ ور تاجروں کے لیے بھی دستیاب ہے۔
مسابقتی فوائد میں، تجارتی خدمات بمع سپاٹ ٹریڈنگ، لیوریج اور ڈیریویٹِوز وغیرہ پر مشتمل ایک کامل مُرکّب کی حیثیت سے دستیاب ہیں۔ فیاٹ کرنسی کے لیے تعاون کی کمی، اس کی خامیوں میں سے ایک ہے۔
BTCEX کے پاس ڈیریویٹوز ایکسچینج اور ایک مشترکہ مارجن کے تحت ایک عدد USDT-سیٹلڈ پروڈکٹ موجود ہے۔ پلیٹ فارم کا دعویٰ ہے کہ یہ 100,000 لین-دین فی سیکنڈ کی رفتار کو چُھو سکتا ہے۔
مالیاتی آلات کے ایک بڑے سلسلے کے علاوہ ، اس ایکسچینج پر کثرتِ-مصنوعات-مارجن کا ماڈل بھی موجود ہے ، جو کم تجارتی اخراجات، کریپٹو کرنسیوں کے موثر استعمال، اور عام طور پر زیادہ تسلّی بخش تجارتی فضا کو یقینی بناتا ہے۔
BTCEX کے بانی کون ہیں؟
پروجیکٹ کی بُنیاد رکھنے والی ٹیم، کریپٹو کے حوالے سے دنیا بھر کے معروف ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایکسچینجز مثلاً Binance اور Huobi Global نیز Bithumb سے وابستہ کریپٹو کے پرستار افراد پر مُشتمل ہے۔ ڈویلپمنٹ اور کارگُذاری میں کئی سالہ تجربے کی بِنا پر یہ ٹیم اچھی طرح جان چُکی ہے کہ یہ صنعت، پیشہ ورانہ حل، مقبول خصوصیات کا ایک مجموعہ، اور تجارتی خدمات کی مکمل رینج پیش کرنے سے ہی چلتی ہے۔
BTCEX کا آغاز کب ہوا؟
BTCEX نے سن 2021 سے کام کا آغاز کیا۔
BTCEX کہاں واقع ہے؟
BTCEX سیچلز میں رجسٹرڈ ہے۔ اپنی ویب-سائٹ کے مطابق BTCEX نے کینیڈا، لیتھوانیا اور ایسٹونیا جیسے ممالک میں لائسنس حاصل کر رکھے ہیں۔
BTCEX کے لیے ممنوعہ ممالک
یہ کمپنی مختلف اقوام کے قوانین اور ضوابط سے مُطابقت رکھتی ہے، اور کینیڈا، لتھوانیا اور ایسٹونیا میں لائسنس یافتہ ہے۔ تاہم، جاپانی اور امریکی کلائنٹس کو کُچھ پابندیوں کا سامنا ہے۔
BTCEX پر کونسے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟
اسپاٹ مارکیٹ میں تقریباً 120 سے کُچھ زیادہ کریپٹو کرنسیز دستیاب ہیں، بشمولBTC, ETH, DOGE, MANA, LINK, SOL, AVAX,BUSD, ADA, XRP اور کُچھ دیگر۔
BTCEX کی فیسیں کیا ہیں؟
BTCEX میکر اور ٹیکر کے لیے مسابقتی فیسیں پیش کرتا ہے: یعنی اسپاٹ اور مارجن ٹریڈنگ کے لئے 0.1 ٪ ، 0.02 ٪ (میکر فیس)، اور مستقل معاہدوں کے لئے 0.05 ٪ (ٹیکر فیس)۔ کریپٹو کرنسی واپس نکلوانے کی فیسیں طے شُدہ نہیں، بلکہ ان میں تبدیلی آتی رہتی ہے، جسکا انحصار مارکیٹ کی صورت حال، اور کریپٹو کرنسی کی زیر استعمال قسم پر ہوتا ہے، لہٰذا ہر اثاثے کی واپسی-فیس اُسکی اپنی حیثیت سے مشروط رہتی ہے۔ ڈِپازٹ فیس سے بالکُل مُبرّا ہے، جبکہ فیاٹ کے انخلاء کی حمایت نہیں کی جاتی۔
کیا BTCEX پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟
BTCEX کے ہمراہ، صارفین اپنی کمائی کی استعداد بڑھا سکتے ہیں، نیز اسپاٹ ٹریڈنگ کے علاوہ 10x تک لیوریج پر تجارت بھی کر سکتے ہیں۔
مارکیٹس
جوڑا
# | کرنسی | جوڑا | قیمت | 2%+ گہرائی | 2%- گہرائی | والیم | حجم % | اپ ڈیٹ کردہ |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|
فی الوقت کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں |
اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔