اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔
USD کوائن (جیسا کہ اس کے ٹِکر، USDC سے ظاہر ہے) ایک اسٹیبل-کوائن ہے جو 1:1 کی بنیاد پر امریکی ڈالر سے جُڑا ہوا ہے۔ گردش میں موجود اس کریپٹو کرنسی کے ہر یونٹ کو $1 کی حمایت حاصل ہے، جسے نقد اور عارضی مدت والے U.S. Treasury بانڈز کی مخلوط شکل میں وقف شدہ ذخیرے میں رکھا گیا ہے ۔ سینٹر کنسورشیم — جو اس اثاثے کی پشت پر ہے — کا کہنا ہے کہ USDC ریگولیٹڈ مالیاتی اداروں کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے۔
اسٹیبل-کوائن در اصل ستمبر سن 2018 میں محدود بنیادوں پر شروع کیا گیا تھا۔ سادہ الفاظ میں، USD کوائن کا منتر ہے۔ یعنی "ڈیجیٹل دور کے لیے ڈیجیٹل پیسہ" — اور اسٹیبل کوائن کو ایک ایسی ہی دنیا کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں بغیر-نقدی لین دین زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے۔
USD کوائن کو استعمال کیے جانے کے کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔ نشیب و فراز کے دوران کرپٹو تاجروں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، اسٹیبل-کوائن کی پشت پر موجود عناصر کا کہنا ہے کہ یہ کاروباروں کو ڈیجیٹل اثاثوں میں ادائیگیاں قبول کرنے، اور غیر مرکزی مالیات اور گیمنگ سمیت کئی شعبوں کی صفوں میں ارتعاش پیدا کر سکتا ہے۔
بحیثیت مجموعی، حتمی مقصد ایک ایسے ایکوسسٹم کی تخلیق ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ والیٹس، ایکسچینجش، خدمات فراہم کرنے والوں، اور dApps کی جانب سے، USDC کو زیادہ سے زیادہ قبولیت حاصل ہو جائے۔
USD کوائن کے بانی کون ہیں؟
Centre Consortium کے بانی اراکین دو ہیں۔ ان میں سے ایک پیئر-ٹو-پیئر پیمنٹ سروسز کمپنی Circle ہے، جبکہ دوسرا بانی Coinbase کریپٹو کرنسی ایکسچینج ہے۔ دیگر کرپٹو وینچرز اس کنسورشیم میں شمولیت کے لیے کھلے ہیں۔
USDC کے پیچھے موجود استدلال کی وضاحت کرتے ہوئے، Circle کے شریک بانی Jeremy Allaire اورSean Neville لکھتے ہیں: "ہماری دانست میں قدر کے تبادلے کے لیے ایک کھلا-انٹرنیٹ، دنیا کو مزید گہرائی میں جا کر تبدیل اور مربوط کر سکتا ہے، اور بالآخر مصنوعی اقتصادی سرحدوں کے خاتمہ پر، کرہ ارض کے ہر فرد کو جوڑ دینے والی ایک زیادہ موثٔر اور جامع عالمی منڈی کو فعال بنانے کی سکت رکھتا ہے۔
سن 2020 میں، Circle اور Coinbase نے اجتماعی طور پر USDC کے پروٹوکول اور سمارٹ کنٹریکٹ میں ایک بڑے اپ-گریڈ کا اعلان کیا۔ ان پیشرفتوں کا ہدف USD Coin کو روزمرہ کی ادائیگیوں، کامرس، اور پیر-ٹو-پیئر لین-دین کے لیے اس کے استعمال کو آسان بنانا ہے۔
کیا چیز USD کوائن (USDC) کو منفرد بناتی ہے؟
اسٹیبل-کوائن کی مارکیٹ حالیہ برسوں میں بہت زیادہ پُر ہجوم ہو گئی ہے — لیکن USD کوائن کا مقصد حریفوں کے مقابلے میں مختلف طریقوں سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مُظاہرہ کرنا ہے۔
ان میں سے ایک شفافیت سے متعلق ہے — یعنی صارفین کو یہ یقین دہانی کرانا کہ اُنہیں ایک USDC واپس لینے پر بغیر کسی مسئلے کے ایک US$ دیا جائے گا۔ بیان کے مُطابق اس مقصد کے لیے، ایک بڑی اکاؤنٹنگ فرم کو ریزرو میں رکھی گئی نقدی کی سطح کے بارے میں تصدیق کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ اس تناظر میں یہ بات یقینی ہونی چاہیے کہ ریزرو میں رکھی گئی نقدی، اور گردشی ٹوکنز کی تعداد میں مطابقت موجود ہے۔
کچھ کرپٹو وینچرز کے برعکس، Circle اور Coinbase نے بھی ریگولیٹری موافقت حاصل کر لی ہے — اور اس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر توسیع کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملی ہے۔ دونوں پراجیکٹس کو اچھی طرح سے مالی اعانت بھی فراہم کی گئی ہے، جس سے اسٹیبل-کوائن کو ثبات ملا ہے۔
فی الوقت کُل کتنے USD کوائنز(USDC) گردش میں ہیں؟
یہاں ٹھیک ٹھیک تعداد بتانا قدرے مشکل ہے — البتہ نظریاتی طور پر، USDC کی موجودہ تعداد لامحدود ہو سکتی ہے۔ جب بھی کوئی اپنے ’’کم-تر‘‘ ڈالر کے عوض کوائن خریدنا چاہتا ہے، تب ہی نئے کوائنز طلب کے مطابق بنائے جاتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ کُچھ ایسے عناصر عمل پیرا رہے ہیں جو گذشتہ برسوں کے دوران دھماکہ خیز مقبولیت سے لُطف اندوز ہونے میں USD کوائن کے لیے مددگار ثابت ہوئے — خاص طور پر سن 2020 کے دوران۔ ان میں سے ایک، غیر مرکزی مالیات کی مقبولیت میں اچانک، تیزرفتار اضافہ ہے۔ وسیع تر ایکوسسٹم کی طرف جانے والی ایک پگڈنڈی کی حیثیت سے اس کا کردار دیکھتے ہوئے، یہ کہنا بجا ہوگا کہ USDC بہت سے DeFi پروٹوکولز پر ایک سرسری نظر ڈالنے کے مُترادف ہے۔
USD کوائن نیٹ ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟
گردش میں موجود تمام USDCs دراصل ERC-20 ٹوکنز ہیں، جو Ethereum بلاک چین پر مل سکتے ہیں۔ یہ جسطرح سے Ethereum پر مبنی ایپلی کیشنز کے ساتھ ضم کیا جا سکتا ہے، یہاں اس کا سب سے بڑا فائدہ یہی ہے۔ جیسا کہ ہم نے پہلے ذکر کیا، کہ اسٹیبل-کوائن میں امریکی ڈالر بحفاظت ریزرو میں رکھ دئے جاتے ہیں، اور یہیں سے اس کا تحفظ، اور نتیجتاً صارفین کا اعتماد ثابت ہو جاتا ہے۔
آپ USD کوائن (USDC) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
اسٹیبل-کوائن کی تخلیق کے عمل میں اس ایکسچینج کی شمولیت اور اس کا طرز عمل مدّ نظر رکھتے ہوئے، آپ توقع کر سکتے ہیں، کہ Coinbase، USDC کی پیشکش کرنے والے سب سے زیادہ ولولہ انگیز ایکسچینجوں میں سے ایک ہے. USD کوائن کی خرید و فروخت OKEx, Binance, Poloniex اور Bitfinex پر بھی کی جا سکتی ہے، جس میں غیر مرکزی ایکسچینجز جیسے Uniswap وغیرہ بھی شامل ہیں۔
USDC کو عام طور پر Bitcoin کے ساتھ خریدا جاتا ہے — اور اگر آپ پہلی بار Bitcoin خرید رہے ہیں، تو یہاں ہماری جامع گائیڈ ضرور دیکھیے۔
آج کے دن USDC کی براہ راست قیمت ہے $0.999939 USD، جبکہ 24 گھنٹے کے دوران ٹریڈنگ کا حجم $11,664,427,692 USD ہے۔ ہم اپنی USDC سے USD کی قیمت کو حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران USDC کا تناسب 0.00% تک پہنچ چکا ہے۔ CoinMarketCap کے مطابق اس کا موجودہ درجہ #6 ہے، اور براہ راست ہونے وایل مارکیٹ میں کل مالیت $36,715,161,373 USD ہے۔ اس کی گردشی رسد 36,717,397,195 USDC کوائنز پر مشتمل ہے اور زیادہ سے زیادہ رسد دستیاب نہیں۔