اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔
Hive (HIVE) ایک بلاک چین ہے، جو ڈیلیگیٹڈ پروف-آف-سٹیک یعنی (DPoS) اتفاق رائے میکانزم پر مصرف عمل ہے۔ اسکا آغاز Steem بلاک چین کے ایک مرکزی hard fork، نیز Web 2.0 سے Web 3.0 کی طرف جانے والے صدر دروازے کی حیثیت سے، مارچ، سن 2020 میں ہوا۔ یہ بلاک چین ’’برق رفتار پروسیسنگ اوربِلا فیس لین-دین جیسی خدمات پیش کرنے کا دعوی کرتا ہے‘‘۔ استعمال کے معاملات کی مثالوں میں، مواد کے تخلیق کاروں کے لئے سوشل میڈیا بمع مونیٹائیزڈ (menetized) انعامات، انٹرایکٹو (interactive) بلاک چین گیمز، شناخت کی مینجمنٹ، مائیکر قرضہ جات وغیرہ۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی مثالیں ہیں۔ یہ پلیٹ فارم کئی غیر مرکزی ایپلیکیشنز (dApps) جیسے، Splinterlands، PeakD اور HiveBlog کو چلاتا ہے۔
Hive ایپس اور سروسز کا ایک سوشل نیٹ ورک ہے، جہاں صارفین بلاک چین ٹیکنالوجی کی صلاحیتیں دریافت کرتے ہوئے، پلیٹ فارم سے وابستہ ہوتے ہیں، اورمحفوظ طریق کار کے مطابق، قدرکے لحاظ سے انصاف پر مبنی دوبارہ تقسیم کے ذریعے مواد میں شریک ٹھہرتے ہیں۔ اس طرح، صارفین ہی نیٹ ورک کے مالک ٹھہرتے ہیں، کیونکہ مالی حمایت کنندگان مختلف کمیونٹیز اور ہنرمندوں سے بلا واسطہ رابطہ کر سکتے ہیں۔
Hive ایک اوپن سورس بلاک چین ہے جو دوسری پرت والے سائڈ چینز کے ذریعے پیمانہ کاری پرمرتکز رہتا ہے، جبکہ ساتھ ہی ساتھ، تقسیم شدہ ڈیٹا کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لئے، پہلی پرت کے بلاک چین کی مرکزی سپورٹ سے استفادہ بھی کرتا ہے۔ Hive ایکو سسٹم دو کرپٹو کرنسیوں پر چلتا ہے — مقامی حاکمیتی ٹوکن HIVE اور USD سے جُڑے HBD سٹیبل کوئینز۔
Hive کے بانی کون ہیں؟
Steem کمیونٹی کے ارکان نے اس منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا۔ Hive پلیٹ فارم Justim Sun (Tron CEO) اور Steemit Inc کے درمیان مینجمنٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کی جدوجہد کے نتیجے میں پیدا ہوا۔ ڈویلپرز نے اصل Steem بلاک چین کو شدّ و مدّ سے تیار کیا، آزادانہ کام بھی جاری رکھا، لیکن انُکی توجہ غیر مرکزیت پر بھی مرکوز رہی۔
کیا چیز Hive کو منفرد بناتی ہے؟
Hive وہ بلاک چین ہے جو ویب 3.0 کے لیے ڈیزائن کیے جانے کا دعویٰ کرتا ہے۔ نیز سوشل میڈیا dApps جن میں رفتار، توسیع پذیری، سیکورٹی اور وسیع اسٹوریج پر زور دیا جاتا ہے۔
Hive میں بینڈوتھ اور وسائل اسٹوریج کے لئے مستقبل سے ہم آہنگ نظام موجود ہے۔ اسکا نیٹ ورک ڈیٹا کی بہت بڑی مقدار کو انتہائی حفاظت کے ساتھ ذخیرہ کرنے، اور اسے وقت پر مبنی مونیٹائزیشن کے ذریعے مُہیّا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پوسٹ کیا گیا تمام اصل مواد مستقل بنیادوں پر Hive بلاک چین میں محفوظ ہو جاتا ہے۔ مواد کے تخلیق کاروں کے لیے رائے دہی کی سہولت پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔ یہ HIVE اور HBD ٹوکنز کے ساتھ 7 دن کے اندر اندر انجام دی جاتی ہے۔ Proof-of-Brain پروٹوکول مواد کے معیار کی سطح کو برقرار رکھنے کا ذمہ دار ہے، جو انسانی داخلی کیفیت سے اُبھرنے والی طاقت سے فائدہ اُٹھا کر تخلیقی معیشت کو متحرک کرتا ہے۔
اس بلاک چین کا دعویٰ ہے کہ ڈویلپرز اسے با آسانی اپنا لیتے ہیں، جس کی بدولت اُنہیں dApps کی تخلیق کاری، انکی تعیناتی، اور چلانے کی استعداد حاصل ہوتی ہے۔ ڈویلپرز Hive کے اوپن سورس (open source) کوڈ کے ذریعے، نئے عوامی اور نجی نیٹ ورکس کے نفاذ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
فی الوقت کُل کتنے (HIVE) کوائنز گردش میں ہیں؟
HIVE ،Hive نیٹ ورک کے لیے مقامی کریپٹو کرنسی ہے۔ DPoS پروٹوکول کے مطابق، جتنے زیادہ صارفین اپنے HIVE کو اسٹیکنگ پر لگاتے ہیں، اتنا ہی زیادہ وہ انعامی پول سے کما سکتے ہیں۔
HIVE ایک افراط زر کی کریپٹو کرنسی ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ فراہمی مقرر نہیں۔ نئے HIVE ٹوکنز، شیڈول کے مطابق جاری، اور اس طرح تقسیم کیے جاتے ہیں: 65%، مواد پروڈیوسرز اور اُسکے نگہبانوں کے مابین برابرشیئر کیا جاتا ہے۔ HP اسٹیکنگ کرنے والوں کو 15%؛ 10% گواہوں کو؛ اور 10% غیر مرکزی Hive فنڈ (DHF) کودے دیا جاتا ہے۔
Hive (HIVE) نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
یہ غیرمرکزی بلاک چین ڈیلیگیٹڈ پروف آف اسٹیک ((DPoS) اتفاق رائے کے طریق کار پر بنایا گیا ہے۔ مندوبین (یا گواہ) لین-دین کی تصدیق کرتے ہیں، اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بلاک چین پر نئے بلاکس بناتے ہیں، یعنی 20 منتخب گواہ بِلا ترتیب بلاکس بناتے ہیں، اور صارف کسی بھی وقت نمائندگی تفویض کرنا بند کر سکتے ہیں۔ عام طور پر، یہ طریق کار نیٹ ورک پر مرکزی کنٹرول کو کم کر دیتا ہے۔
اس پلیٹ فارم پر غیر مرکزی حاکمیت کا ایک نظام موجود ہے، جس میں صارفین حصہ دار ہیں — انہیں رائے دہی کا حق حاصل ہے۔ یہاں پرانکا حصّہ مقفل کوائینز سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس حصّے کو ایک خصوصی والیٹ میں محفوظ کر دیا جاتا ہے، تاکہ پروٹوکول محفوظ رہ سکے۔ HIVE کا آغاز کرنے والی کمپنی تمام ڈیجیٹل کریپٹو کرنسیوں کو کولڈ اسٹوریج میں ذخیرہ کرتی ہے۔ نوٹ: کولڈ سٹوریج ڈیجیٹل اثاثوں کو محفوظ کرنے کی غرض سے انہیں ڈیجیٹل والیٹ میں رکھ کر آف لائن کر سکتا ہے۔
آپ Hive (HIVE) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
ستمبر، سن 2022 تک، کئی کرپٹو ایکسچینجز اور تجارتی پلیٹ فارمز موجود ہیں، جن سے صارفین HIVE خرید سکتے ہیں، بشمول Binance اور Bithumb نیز Gate.io۔ 1Huobi Global1, 2Bittrex2, 3ProBit Global3, 4MEXC4, 5Indodax5, 6Tokocrypto6, 7WazirX7, 8Upbit8, 9CoinEx9, 10Nominex10, 11BKEX11, 11BKEX11, 12P14i16, DC14ico, 12P163, 12P16, DC516, 11BKEX11
کیا آپ حقیقی وقت کے دوران HIVE کے خطِ تسلسل پر نظر رکھنا چاہتے ہیں؟ موبائل ایپ CMC ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
آج کے دن Hive کی براہ راست قیمت ہے $0.180905 USD، جبکہ 24 گھنٹے کے دوران ٹریڈنگ کا حجم $1,610,775 USD ہے۔ ہم اپنی HIVE سے USD کی قیمت کو حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران Hive کا تناسب 2.04% تک گھٹ چکا ہے۔ CoinMarketCap کے مطابق اس کا موجودہ درجہ #370 ہے، اور براہ راست ہونے وایل مارکیٹ میں کل مالیت $90,587,944 USD ہے۔ اس کی گردشی رسد 500,749,243 HIVE کوائنز پر مشتمل ہے اور زیادہ سے زیادہ رسد دستیاب نہیں۔