اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔
Bancor اسمارٹ معاہدات کی ایک سیریز پر مشتمل ہے جو ٹوکن کی آن-چین تبدیلی کا انتظام کرتا ہے۔ یہ پروٹوکول کسی ایکسچینج کے بغیر، ٹوکن کی تبدیلی کو فوری، اور آسان بناتا ہے۔ اس پروٹوکول کے اسمارٹ معاہدات لیکویڈیٹی پُولز کی تنظیم کرتے ہیں، جو نیٹ-ورک میں دستیاب مختلف ٹوکنز کو آپس میں جوڑ دیتے ہیں۔
نیٹ-ورک پر استعمال ہونے والا بڑا ٹوکن "Bancor نیٹ-ورک ٹوکن" BNT ہے۔ فی الحال، اس نئے DeFi رجحان کے لیے Bancor اور Uniswap (یونی-سویپ) سب سے آگے ہیں۔
Bancor کے بانی کون ہیں؟
Bancor کی بنیاد Eyal Hertzog، اور Yudi Levi نیز Galia and Guy Benartzi نے سَن 2017 میں رکھی تھی۔ اسے John Maynard Keynes کے اعزاز میں "Bancor" کا نام دیا گیا، جنہوں نے 76 سال پہلے ایک مافوق الوطن کرنسی کو اس لفظ سے موسوم کیا تھا۔
Eyal Hertzog پروٹوکول BNT، اور نیٹ-ورک کو استعمال کرنے والی دیگر مصنوعات کے پروڈکٹ آرکیٹیکٹ ہیں۔ وہ کریپٹو صنعت میں ایک جانی پہچانی آواز ہیں، نیز 20 سال سے زیادہ عرصے پر مُحیط، ٹیکنالوجی کے میدان میں موجود ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ پہلے اُنہوں نے MetaCafe کی بنیاد رکھی، جو اسرائیل میں موجود 50 ملین سے زیادہ صارفین کے زیر استعمال ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی سائٹ ہے۔
Guy Benartzi Bancor کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔ اُنہوں نے سن 2005 میں Mytopia کی مشترکہ بنیاد بھی رکھی۔ یہ کمپنی سوشل نیٹ-ورکس پر صارفین کے لیے کراس-پلیٹ-فارم گیمز تیار کرتی ہے۔
1Galia Benartzi1 کئی سال سے ٹیکنالوجی کے میدان میں موجود ایک اور کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ Bancor پروٹوکول کی شریک بانی ہیں۔ یہ خاتون Bancor میں بزنس ڈویلپرہیں۔ وہ Particle Code (پارٹیکل کوڈ) کی CEO، اور بانی بھی ہیں۔
Yudi Levi بنکور میں CTO ہیں۔ وہ 20 سال سے زیادہ عرصے سے ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ پہلے پہل اُنہوں نے AppCoin کی مشترکہ بنیاد رکھی۔ یہ ایک ایسی ایپ ہے جو کمیونٹیز (communities) کو اپنی کرنسی بنانے کی استعداد دیتی ہے۔
کیا چیز Bancor کو منفرد بناتی ہے؟
Bancor نیٹ-ورک میں استعمال ہونے والے ٹوکنز کو رواں تبدیلی کے قابل بناتا ہے۔ اس سے ایکسچینج یا تھرڈ پارتی پلیٹ فارمز کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔ یہ پروٹوکول بذریعہ نیٹ-ورک تعاون-یافتہ ٹوکنز کے لیے کئی خود مختار پولز کو بھی برقرار رکھتا ہے۔
Bancor کی انفرادیت اس کے اپنے مقصد سے واضح ہے کہ وہ altcoins کے لیے لیکویڈیٹی پیدا کرے، تیز لیکویڈیٹی فراہم کرنے والوں کو معاوضہ دے۔ یہ پروٹوکول یکسر مختلف کرپٹو ٹوکنز کو ایک ہی ڈھنگ سے دوسرے ٹوکنز میں تبدیل کرتا ہے۔ اس دائرہِ کار میں دوسرے پلاچینز پر چلنے والے ٹوکنز کسی تیسرے فریق کی مداخلت کے بغیربھی شامل ہیں۔
BNT، پروٹوکول کا مرکزی ٹوکن، نیٹ-ورک پر بنائے گئے تمام سمارٹ ٹوکنز کے لیے ڈیفالٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ Bancor کی جانب سے سمارٹ ٹوکنز کی تخلیق بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی جانے والی اپنی نوعیت کی واحد تخلیق ہے۔ سمارٹ ٹوکنز بنانے کے لیے پروٹوکول کا بنیادی مقصد لیکویڈیٹی کے مسائل کا پائیدار حل فراہم کرنا ہے، اور یہی خصوصیت اسے دیگر مارکیٹ سازوں سے مختلف بناتی ہے۔
کُل کتنے Bancor (BNT) کوائنز گردش مین ہیں؟
جنوری میں، Bancor نے اپنے مقامی ٹوکن کو مزید لیکویڈیٹی اور آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایک چال چلی۔ لہذا، اس نے $60,000 مالیت کے کچھ ETH/BNT کو ایسے مختلف والیٹس میں تقسیم کر دیا، جن میں BNT کی تعداد کم سے کم طلب کے مُطابق موجود تھی۔ سن 2017 میں، پروٹوکول نے اپنے ابتدائی کوائن کی پیشکش کے دوران $144M سے زیادہ پر مشتمل رقم کا اضافہ کیا۔
یہ پروٹوکول دوسرے ٹوکنز کو ختم کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔ تاہم، اس ٹوکن کو (جسے ریزرو ٹوکن بھی کہا جاتا ہے)، ERC-20 یا EOS معیاروں سے مُطابقت رکھنی چاہیے۔
Bancor ایکو سسٹم دو طرفہ ٹوکن ماڈل کی حمایت کرتا ہے: مائع ٹوکن اور ریلے ٹوکن۔
مائع ٹوکن ایک خودکار ٹوکن ہے جس میں ’’ریزرو‘‘ صرف ایک ہوتا ہے جو خود کو مِنٹ اور تباہ کر دیتا ہے۔ یہ یا تو اس کے اپنے اسمارٹ معاہدے پر ریزرو ٹوکن بھیج کر، یا ریزرو ٹوکن اس پر سے ہٹا کر ایسا کرتا ہے۔ Bancor نیٹ-ورک کو استعمال کرنے کے لیے، مائع ٹوکن والے ریزرو ٹوکن کو یا تو BNT میں، یا پھر BNT کے کسی ڈیریویٹو میں ہونا چاہیئے۔
دوسری جانب، ریلے ٹوکن ، لیکویڈیٹی فراہم کرنے کے لیے اسٹیکنگ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ Bancor کے ٹوکن ہولڈرز کو، مستقبل میں ہونے والی کمائی کا کُچھ فیصد حصّہ ملے گا۔ ریلے ٹوکنز، پول میں اسٹیک کی گئی رقم کا تناسب، بالمُقابل کُل قدر، کی نشاندہی کرتے ہیں۔
Sandbox نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
اس پروٹوکول کا سمارٹ ٹوکن، نیٹ-ورک پر موجود پولز کے لئے، ٹریڈرز کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے کی استطاعت دیتا ہے۔ کوئی بھی فرد لیکویڈیٹی کو پوُلز میں ڈالنے کے لیے حصّے دار بن سکتا ہے۔
جب لیکویڈیٹی کے فراہم کنندگان پول میں لیکویڈیٹی ڈالتے ہیں، تو وہ پول میں ہونے والی تجارت کے لیے انعامات کے اہل بھی قرار پاتے ہیں۔ لیکویڈیٹی فراہم کرنے والوں کو ان کے حصص کے مُطابق ایک مخصوص فیصد تناسب میں پول ٹوکن ملیں گے۔
آپ Bancor نیٹ-ورک ٹوکن (BNT) کیسے خرید سکتے ہیں؟
یہ الفاظ ضبط تحریر میں لاتے وقت تک، Bancor $2 بلین سے زیادہ تجارت کی سہولت فراہم کر چُکا ہے، جس میں متعدد ٹوکنز کے ساتھ ساتھ کراس-چین ٹوکنز بھی شامل ہیں۔ اس نیٹ-ورک نے اسٹیکنگ کے ذریعے لاکھوں کمائے ہیں، جنہیں BNT ٹوکن پر اسٹیک کرنے والوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ BNT کی حمایت کرنے والے متعدد ایکسچینجز میں Binance، Coinswitch اور ZenGo شامل ہیں۔ BNT اور دیگر کریپٹو کرنسی کیسے خریدی جائے؟ مزید معلومات آپ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔
آج کے دن Bancor کی براہ راست قیمت ہے $0.500505 USD، جبکہ 24 گھنٹے کے دوران ٹریڈنگ کا حجم $6,479,564 USD ہے۔ ہم اپنی BNT سے USD کی قیمت کو حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران Bancor کا تناسب 1.11% تک پہنچ چکا ہے۔ CoinMarketCap کے مطابق اس کا موجودہ درجہ #492 ہے، اور براہ راست ہونے وایل مارکیٹ میں کل مالیت $61,427,585 USD ہے۔ اس کی گردشی رسد 122,731,315 BNT کوائنز پر مشتمل ہے اور زیادہ سے زیادہ رسد دستیاب نہیں۔