کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 754
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.36T
0.43%
24 گھنٹے کا حجم: 
$56.17B
10.83%
بالادستی: BTC: 53.0% ETH: 16.8%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
Uniswap v3 (Polygon)

Uniswap v3 (Polygon)

Dex کا ٹریڈنگ کا حجم (24 گھنٹے پر مشتمل)

$63,166,797.21

996 BTC

Uniswap v3 (Polygon) کے متعلق

Uniswap (V3) پولیگون کیا ہے؟

Uniswap ایک غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) ہے، جس نے خودکار مارکیٹ میکر (AMM) متعارف کروایا تھا – مارکیٹ میں آنے والا پہلا ماڈل۔ اس اختراع کی بدولت، تاجر لیکویڈیٹی کے ایک مستقل پول پر دستک دیتے ہیں اور ایک مستقل پروڈکٹ فارمولے کا استعمال کرتے ہوئے الگورتھم کے باالمُقابل تجارت کرتے ہیں۔ اپنے V3 ورژن کے ساتھ، پہلی مرتبہ ایکسچینج کی رسائی Ethereum کے علاوہ بلاک چینز تک بھی ہو گئی۔

V1 میں AMM ماڈل کے متعارف ہونے کے بعد، V2 ورژن نے بجائے ETH اورERC-20 کے درمیان تبادلوں کے، مختلف ERC-20 ٹوکن پیئرز کے مابین تجارت کی اجازت دی۔ اس نےلغزش کو کم کر دیا اور ایکسچینج کی ترقی کو جاری رکھنے کے لیے پروٹوکول فیس متعارف کرائی۔ V2 ورژن نے ٹوکن پیئرز کے لیے لیکویڈیٹی کے طور پر مقامی ایتھر کی بجائے نمائندہ Ether بھی متعارف کرایا۔

V3 ورژن میں، لیکویڈیٹی فراہم کنندگان اپنے سرمائے کی کارکردگی کو بہتر بنانے، اور اسے مطلوبہ قدر و قیمت کے مطابق مرکزیت دینے کے لئے، قیمتوں کے منفرد پرائس کروز (price curves) بنا سکتے ہیں۔ اگر قیمتیں نمایاں طور پر تبدیل ہوتی ہیں، اور LP قیمت کی حدود سے تجاوز کرتی رہیں تو اس عمل سے سرمائے کا خودکار اخراج بھی فعال ہو جاتا ہے۔ V3 کے متعارف ہونے کے ساتھ، پہلی بار Uniswap کا آغاز بھی Polygon پر ہوا۔ اس کی کم گیس فیس کے سبب، صارفین اب بہت زیادہ سستے تجارتی تجربے تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Uniswap (V3) Polygon کا بانی کون ہے؟

اس ایکسچینج کی بُنیاد Hayden Adams نے نومبر، سن 2018 میں رکھی تھی، جو Siemens کے ایک سابق مکینیکل انجینئر اورStony Brook University سے فارغ التحصیل ہیں ۔ Uniswap Labs، جو اس ایکسچینج کی پشت پر کام کرنے والی ڈویلپمنٹ کمپنی ہے، نے Paradigm سے ایک سیڈ راؤنڈ (seed round) اور $11 ملین، ایک سیریز A راؤنڈ (Series A round) میں اکھٹے کئے جس کی قیادت زیرو‑وڈتھ زیرو-وڈتھ Andreessen Horowitz نے کی۔

Uniswap (V3) Polygon کا آغاز کب ہواا؟

نومبر 2018 میں V1 ورژن کے آغاز، اور اگست 2020 کے دوران V2 ورژن میں بہتری کے بعد، V3 ورژن مئی، سن 2021 میں لانچ کیا گیا۔ تاہم، V3 ورژن صرف نومبر، سن 2021 میں پولی گون پرہی ظاہر ہوا تھا۔

Uniswap (V3) Polygon کہاں واقع ہے؟

Uniswap Labs کا ہیڈ کوارٹر نیویارک شہر میں واقع ہے۔

Uniswap (V3) Polygon کی طرف سے ممنوعہ ممالک

Uniswap نے باضابطہ طور پر درج ذیل ممالک کو اپنی خدمات استعمال کرنے سے روک دیا ہے: بیلاروس، کیوبا، ایران، شمالی کوریا، شام، کوٹ ڈی آئیوری، لائبیریا، سوڈان، زمبابوے، اور عراق۔

Uniswap (V3) Polygon کے معاونت یافتہ کوائنز کی فہرست

بحیثیت ایک بلا اجازت غیر مرکزی ایکسچینج، جو کوئی بھی ٹوکنز کی تجارت کے لئے لیکوئڈیٹی فراہم کرے، ان کو آزادانہ درج کر سکتا ہے۔ اس تحریر کے وقت، سب سے زیادہ لیکویڈ ٹوکنز میں اسٹیبل کوائینز اور نمائندہ ٹوکنز، جیسے، USDC اورنمائندہ BTC نیز wETH اور DAI شامل ہیں۔

Uniswap (V3) Polygon کی فیسیں کتنی ہیں؟

V3 ورژن میں ایک لچکدار فیس میکانزم موجود ہے۔ اسٹیبل کوائن تجارتی پیئرز کی فیس 0.05% ہے۔ معیاری غیر متعلقہ پول، جیسے ETH اور سٹیؓل کوائنز کی فیس 0.3%، اور دیگر جوڑوں کی فیس %1 ہے۔ مزید کوئی پروٹوکول فیس عائد نہیں ہے، حالانکہ اسےحاکمیت کے ذریعے آن کیا جا سکتا ہے۔

کیا Uniswap (V3) Polygon پر لیوریج یا مارجن ٹریڈ کا استعمال ممکن ہے؟

Uniswap V3، لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کی پیشکش نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

#کرنسیجوڑاPrice USD1h تبدیل کریں24h تبدیل کریں

24h Txns

24h حجم

لیکویڈیٹیFDV

ڈیٹا لوڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔