Uniswap v3 (Optimism)

Uniswap v3 (Optimism)

Dex کا ٹریڈنگ کا حجم (24 گھنٹے پر مشتمل)

$35,661,323.43

591 BTC

Uniswap v3 (Optimism) کے متعلق

Uniswap (V3) (یونی-سوَیپ) Optimism (امید پرستی) کیا ہے؟

یونی-سوَیپ Ethereum پر موجود سب سے بڑا غیرمرکزی، تجارتی اور خودکار مارکیٹ-میکر پروٹوکول ہے۔ یونی-سوَیپ (V3) (امید پرستی) غیر مرکزی کرپٹو کرنسی ایکسچینج (DEX) کی تیسری تکرار ہے۔ اس پلیٹ فارم نے مُرتکز شُدہ لیکویڈیٹی کا تصور متعارف کروایا، جسکی وجہ سے لیکویڈیٹی فراہم کرنے کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے، نتیجتاً کچھ اثاثے باآسانی آشکار ہو جاتے ہیں۔

لیکویڈیٹی فراہم کرنے والے (LPs) اس کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں کہ وہ اپنے فنڈز کہاں اور کیسے مختص کریں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ LPs قیاس آرائی کے طور پر یونی-سوَیپ V2 کے مُقابلے میں 4000x کیپیٹل ایفیشنسی کے ساتھ، لیکویڈیٹی مُہیّا کر کے، اپنے سرمائے پر زیادہ انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔

اگرچہ یونی-سوَیپ V3 پچھلے ورژن کے لیے ایک اپ ڈیٹ ہے، لیکن صارفین اب بھی یونی-سوَیپ V2 پر تجارت کر سکتے ہیں۔

یونی-سوَیپ (V3) (Optimism) کے بانی کون ہیں؟

Hayden Adams کے قائم کردہ اس غیر مرکزی ایکسچینج کا آغاز Uniswap Labs نے کیا۔

Adams سیمنز (Siemens) میں انجنیر تھے۔ انہوں نے سن 2016 میں Stony Brook University (اسٹونی بروک یونیورسٹی) سے مکینیکل انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ جولائی سن 2017 میں سیمنز چھوڑنے کے بعد، اُنہوں نے اکتوبر سن 2017 میں یونی-سویپ پروٹوکول تخلیق کیا۔

یونی-سویپ (V3) (Optimism) کا آغاز کب ہوُا؟

Optimism Ethereum مین-نیٹ پر یونی-سویپ v3 کے ایلفا-لانچ کا اعلان 13 جولائی سن 2021 میں کیا گیا تھا۔

یونی-سویپ (V3) (Optimism) کہاں واقع ہے؟

کمپنی کا صدر دفتر نیویارک میں واقع ہے۔

یونی-سویپ (V3) (Optimism) کے لئے ممنوعہ ممالک

یہ پلیٹ فارم شام، ایران اور بیلاروس سمیت امریکی پابندیاں عائد شُدہ ممالک میں ممنوع ہے۔

یونی-سویپ (V3) (Optimism) پر کونسے کوائنز کو سپورٹ کیا جاتا ہے؟

فی الحال یونی-سویپ (V3) (Optimism) پر 20 کرپٹو کرنسیز، صفر فیاٹ کرنسی، اور 115 کرپٹو ٹریڈنگ پیئرز موجود ہیں۔

یونی-سویپ (V3) (Optimism) کی فیسیں کتنی ہیں؟

اس DEX پر دی گئی کثیردرجہ-بندی کے مُطابق فیسوں کا ایک ڈھانچہ موجود ہے جو لیکویڈیٹی فراہم کرنے والوں کو ان کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری کو لاحق خطرے کی مُناسبت سے معاوضہ ادا کرتا ہے۔ فیسوں کے تین درجات ہیں – 0.05%، 0.30%، اور 1%۔ فیس کا انحصار تجارتی پیئر کے نشیب و فراز پر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، غیر-ہم-بستہ جوڑوں پرعموماً زیادہ پُرخطر ہونے کی وجہ 0.3% یا 1% فیس چارج کی جا سکتی ہے۔

کیا یونی-سویپ (V3) (Optimism) پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

یونی-سویپ (V3) (Optimism) بنیادی طور پر، اثاثوں کے تبادلے کا ایک DEX (غیرمرکزی کریپٹو ایکسچینج) ہے۔ اس طرح، یہ مارجن ٹریڈنگ کو سپورٹ نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

#کرنسیجوڑاPrice USD1h تبدیل کریں24h تبدیل کریں

24h Txns

24h حجم

لیکویڈیٹیFDV

ڈیٹا لوڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔