کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 754
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.38T
2.38%
24 گھنٹے کا حجم: 
$52.05B
18.93%
بالادستی: BTC: 52.8% ETH: 17.0%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
Trader Joe (Avalanche)

Trader Joe (Avalanche)

Dex کا ٹریڈنگ کا حجم (24 گھنٹے پر مشتمل)

$12,103,808.28

190 BTC

Trader Joe (Avalanche) کے متعلق

Trader Joe کیا ہے؟

Trader Joe ایک DeFi پلیٹ فارم ہے, جو بہت سے فنکشنز پیش کرتا ہے, جیسے ٹوکن کا تبادلہ بذریعہ ایک خودکار مارکیٹ میکر (AMMمنافع جاتی فارمنگ، مقامی یوٹیلیٹی ٹوکن کی اسٹیکنگ، مربوط پیسے کی مارکیٹ میں اورNFT مارکیٹ پلیس میں قرض لینا اور دینا وغیرہ۔ یہ پلیٹ فارم Avalanche پر بنایا گیا ہے، جو EVM سے مطابقت رکھنے والا ۔پہلی پرت کا بلاک چین ہے۔ اس نے 2021 میں بہت زیادہ ترقیی کی، اور جلد ہی Avalanche ایکو سسٹم میں ایک اہم DEX بن گیا۔

اس ایکسچینج نے اپنے آسان استعمال کنندہ انٹرفیس، سستے اور تیز لین دین کے ساتھ نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔ مزید برآں، صارفین لیکویڈیٹی فراہم کرنے اور منافع جاتی فارموں میں سے کسی ایک میں مقامی ٹوکن لگانے کے بعد پیسہ کما سکتے ہیں۔ یہ ٹوکن حاکمیت کے لئے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ اس کا قرض دینے والا پروٹوکول، جسےBanker Joe کہا جاتا ہے، ایک پیسہ–مارکیٹ پروٹوکول ہے، جو صارفین کو ان کے اپنے پاس موجود فنڈز کی تحویل ترک کئے بغیر، قرض لینے اور دینے کی اجازت دیتا ہے۔

پراجیکٹ کی منافع جاتی فارمنگ کی ایک شاخ کے طور پر، صارفین ٹریڈنگ فیس اور ٹوکنز کے ذریعے اضافی انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ اپنے اثاثوں اور سرمائے کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں، تاکہ اس سے مزید سرمایہ پیدا کریں۔ بجائے اسکے کہ وہ انکے والیٹس میں بے کار پڑا رہے۔ آخر میں، Rocket Joe بھی وجود رکھتا ہے، ایک ایسا پلیٹ فارم جو دوسرے پروجیکٹس کے لیے پروٹوکول کی ملکیت والی لیکویڈیٹی کو بوٹ سٹریپ کرتا ہے، یعنی وہ ایک نئے کرپٹو ٹوکن کوایسے اثاثے کے ساتھ جوڑ دیتا ہے جس کا تجارتی حجم زیادہ ہو۔ تاکہ مائع اثاثہ تاجروں کو اس مخصوص پول کی طرف لے جائے، اورآخر کار، ٹوکن کی طرف۔

Trader Joe کے بانی کون ہیں؟

اس ایکسچینج کی بنیاد، فرضی ناموں کے حامل دو ڈویلپرز نے رکھی تھی، جنہیں Cryptofish اور 0xMurloc کہا جاتا ہے۔ ان میں سے اوّل الذّکرایک فُل-اسٹیک اور اسمارٹ معاہدے کا ڈویلپر ہے۔ وہ Avalanche کے مزید کئی پراجیکٹس کا شریک کار بھی ہے۔ آخر الذکر ایک مکمل اسٹیک ڈویلپر ہے، جو Grab میں سابقہ سینئر پراڈکٹ لیڈ بھی رہ چکا ہے۔ ایک درجن سے زیادہ دیگر معاونین مارکیٹنگ اور کمیونٹی کے شعبوں میں مصروف کار ہیں۔

Trader Joe کب لانچ ہوا؟

اس ایکسچینج کا آغاز جون، سن 2021 میں ہوا، اور بہت تیزی سے توجہ کا باعث بنا، جس نے اپنے بام عروج پر کُل مقفل قدر میں 4 بلین ڈالر کی رقم حاصل کی۔

Trader Joe کہاں واقع ہے؟

Crunchbase پر ایکسچینج کے ہیڈ کوارٹر کے بارے میں کوئی معلومات میسّر نہیں۔

Trader Joe پر پابندی والے ممالک

Trader Joe ممنوعہ ممالک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کرتا۔

Trader Joe کی طرف سے معاونت یافتہ کوائینزکی فہرست

ایکسچینج Avalanche ایکوسسٹم سے ERC-20 ٹوکنز، اور نمائندہ ٹوکنز کا ایک انبوہ کثیر پیش کرتا ہے، جیسے، نمائندہ Bitcoin اور نمائندہ Ether۔

Trader Joe کی فیسیں کتنی ہیں؟

ٹوکن کا تبادلہ کرنے کے لئے 0.3% فیس عائد کی جاتی ہے۔ 0.25 % لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کو، اور 0.05 % اسٹیکنگ کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔

کیا Trader Joe پر لیوریج یا مارجن ٹریڈ کا استعمال ممکن ہے؟

ابھی تک کوئی مارجن یا لیوریج ٹریڈنگ کی سہولت میسّر نہیں، لیکن ایکسچینج کے اپنے روڈ میپ میں مستقبل کے حوالے سے اسے متعارف کرانے کا منصوبہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

#کرنسیجوڑاPrice USD1h تبدیل کریں24h تبدیل کریں

24h Txns

24h حجم

لیکویڈیٹیFDV

ڈیٹا لوڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔