کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 754
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.35T
0.14%
24 گھنٹے کا حجم: 
$56.05B
11.36%
بالادستی: BTC: 53.0% ETH: 16.9%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
THORChain (BEP20)

THORChain (BEP20)

اسٹیٹس

حجم کے ڈیٹا کا ٹریک نہیں رکھا جا رہا

اس پراجیکٹ کو 'فہرست سازی کا ٹریک نہیں رکھا جا رہا' کے طور پر واضح کیا گیا ہے

فہرست سازی کے درجات کے حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم فہرست سازی کے جائزے کا معیار سیکشن B - (3) سے رجوع کریں

THORChain (BEP20) کے متعلق

THORChain (ERC20) کیا ہے؟

THORChain ایک غیر مرکزی خود مختار کراس‑چین لیکویڈیٹی نیٹ ورک ہے۔ یہ کریپٹو کرنسی لیکویڈیٹی کو عوامی نوڈز پر مشتمل ایک نیٹ ورک فراہم کر کےغیر مرکزی بنا دیتا ہے، جسکے ذریعے مقامی آن‑چین تبادلے ممکن ہو جاتے ہیں کوئی فرد، مصنوعات، یا ادارہ، مختلف کریپٹو کرنسیز، جیسے، BTC اورETH نیز DOGE بشمول BNB اور BCH نیز LTC، اپنی کراس چین لیکویڈیٹی کے واسطے سے تبادلے کا عمل سرانجام دے سکتا ہے۔ THORchain جو Tendermint اورCosmos سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کٹ پر مبنی ہے تھریشولڈ دستخطی اسکیموں کا استعمال کرتا ہے۔

پروٹوکول کوایک ایسا بنا قیادت مدیر خزانہ کہا جا سکتا ہے جو صارفین کی جانب سے خزانے میں اندر آنے والے ذخائرکا مشاہدہ کرکے، مطلوبہ اقدامات مثلاً کسی کرنسی کا تبادلہ، یا لیکویڈیٹی کی جمع تفریق کے بعد، باہر جانے والی ٹرانزیکشن سر انجام دیتا ہے۔ یہ اس کے اصل مقصد کی طرف پیشرفت کا باعٹ بنتے ہیں یعنی: مرکزیت کے خلاف مزاحمت کرنا اور کراس‑چین لیکویڈیٹی کو آسان بنانا۔ یہ نیٹ ورک اقتصادی ضمانتوں کے ذریعے، اثاثوں کی حفاظت کے لئے ، ایک محفوظ حل فراہم کرتا ہے۔

یہ سب کچھ صارف کی رجسٹریشن، یا ملفوف اثاثوں کا سہارا لیے بغیر ہی دستیاب ہے۔ اس کے بجائے، THORchain متعدد مختلف چینز (chains) کے اندر مقامی پہلی پرت والے اثاثوں کا تبادلہ کرتا ہے۔ اس عمل کے دوران، اس کا RUNE ٹوکن بیک وقت نیٹ ورک سیکیورٹی فراہم کرتا ہے، حاکمیت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، تصفیہ فراہم کرنے والے اثاثے کے طور پرعمل کرتا ہے، اور پروٹوکول استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔

THORChain (ERC20) کے بانی کون ہیں۔

اس پراجیکٹ کا کوئی بانی، CEO، یا ڈائریکٹر نہیں۔ یہ Gitlab کو اپنی ڈویلپمنٹ منظم کرنے، اور پروجیکٹ کی توجہ غیرمرکزیت پرمبذول کروانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ اس کی گُمنامی, ڈویلپرزکونقل و حمل کے اُس کوڈ میں شراکت کرنے میں مدد دیتی ہے جو سسٹم کی قدر و قیمت کو بہتر بناتا ہے، نیز اسٹیکنگ کرنے والوں کو اپنے اثاثوں کے تحفظ میں مدد فراہم کرتا ہے۔

THORChain (ERC20) کا آغاز کب ہوا؟

"ملٹی چین کیوس نیٹ (multichain chaosnet)" ایک مین نیٹ کے مترادف ہے۔ یہ اپریل، سن 2021 میں لانچ کیا گیا۔ اس سے قبل، یہ پراجیکٹ تین سال تک ڈویلپمنٹ کے زیر عمل رہا۔

THORChain (ERC20) کہاں واقع ہے؟

چونکہ THORChain کی کوئی ٹیم یا مرکزی قیادت موجود نہیں، لہٰذا یہ پراجیکٹ بغیر کسی ہیڈ کوارٹرکے، غیر مرکزی طریق کار پر کام کرتا ہے۔

THORChain (ERC20) کی جانب سے ممنوعہ ممالک

یہ الفاظ ضبط تحریر میں لاتے وقت، THORChain پر ممنوعہ ممالک کے حوالے سے کوئی معلومات میسّر نہیں۔

THORChain (ERC20) کے معاونت یافتہ کوائینز کی فہرست

فی الحال یہ پراجیکٹ کئی کوائینز کے درمیان مقامی کریپٹو کرنسی آن‑چین تبادلے کو سپورٹ کرتا ہے:BTC اور ETH نیز DOGE اور BNB نیز BCH اور LTC۔

THORChain (ERC20) کی فیسیں کتنی ہیں؟

صارف سے ایک رقم وصول کی جاتی ہے جو ہر چین کے لیے ذخیرہ شدہ گیس کی قیمت سے تین گنا زیادہ ہوتی ہے۔ یہ پول اور ریزرو کو مارجن کے حصول کی صلاحیت دیتا ہے۔ فیس کی ٹھیک ٹھیک رقم کا انحصار ہر چین کے لیے گیس کے اخراجات پر ہوتا ہے۔

کیا THORChain (ERC20) پر لیوریج یا مارجن ٹریڈ کی گنجائش موجود ہے؟

اس ایکسچینج پرلیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کی کوئی سہولت میسّر نہیں۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

جوڑا

تمام

#

کرنسی

جوڑا

قیمت

+2% Depth

-2% Depth

حجم

حجم %

اپ ڈیٹ کردہ

فی الوقت کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔