کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 754
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.36T
0.41%
24 گھنٹے کا حجم: 
$56.13B
10.95%
بالادستی: BTC: 53.0% ETH: 16.8%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
Sushiswap's RouteProcessor2 contract has an approval bug. Please revoke all approvals. Find more details here.
SushiSwap (Arbitrum)

SushiSwap (Arbitrum)

Dex کا ٹریڈنگ کا حجم (24 گھنٹے پر مشتمل)

$6,873,185.28

108 BTC

SushiSwap (Arbitrum) کے متعلق

SushiSwap (Arbitrum) کیا ہے؟

سوشی سویپ AMM کے ساتھ (خود کار مارکیٹ میکر) ایک غیر مرکزی ایکسچینگ (DEX) ہے۔ یہ مختلف ٹوکن پیئرز کی تجارت کو بلا رگڑ تجارتی استطاعت دینے کے لئےسمارٹ کونٹریکٹس استعمال کرتا ہے۔ صارفین اپنے ٹوکن جوڑے بنا کر انہیں لیکویڈیٹی فراہم کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پرUniswap کا ایک فورک، ایک مشہور DEX، خود کار مارکیٹ میکر ماڈل کو اپنانے والے سب سے پہلے ایکسچینجوں میں سے ایک تھا۔ اس نے تیزی کے رجحان کو جنم دیا اور بعد DeFi کے میدان میں سب سے بڑا ایکسچینج بن گیا۔ فی الحال یہ EVM سے مُطابقت رکھنے والے تقریباً تمام پہلی پرت کے بلاک چینزاوردوسری پرت والے Ethereum کے حلوں کے لئے دستیاب ہے۔ Arbitrum بھی ان میں سے ایک ہے۔

SushiSwap اُن ڈی فائی ٹریڈرز اوراداروں کو ہدف بناتا ہے جو بلا اجازت اور غیر تحویلی تجارت کی تلاش میں رہتے ہیں۔ یہ دیگر ایکسچینجز کے مقابلے میں ایک زیادہ مساوات پسند حاکمیتی نقطہ نظر کا حامل ہے۔ اس کا مقامی ٹوکن حاکمیتی تجاویز پر رائے دہی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کی بنیادی مصنوعات میں Bento Box شامل ہے، جو ایک ٹوکن والٹ ہے، اور جس میں جمع ہونے والے سرمائے پر پیداوار میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ اہم ترین مصنوعات میں سے ایک Kashi ہے، جو قرضہ قرض دینے والا مارجن ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جہاں کوئی بھی فرد ٹوکن کے لیے اپنی مرضی کے مطابق اور گیس کی قیمت کے حوالے سے موثر مارکیٹ بنا سکتا ہے۔ ان لفاظ کو ضبط تحریر میں لاتے وقت یہ ایکسچینج، ماسٹر شیف V2 کے ساتھ لیکویڈیٹی پروویژن پروگرام کے تحت TVL میں 1 بلین ڈالر سے زیادہ رقم کا دعویٰ کرتا ہے۔ آخر میں، Miso پراجیکٹس کو پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ تک رسائی فراہم کرتا ہے — یا مقررہ قیمت پر، یا پھر ڈچ نیلامی کے اختیارات کے ذریعے۔

SushiSwap کے بانی کون ہیں؟

SushiSwap کے بانی جنکا فرضی نام Chef Nomi تھا، نے اس پراجیکٹ کی بنیاد رکھنے کے کُچھ ہی عرصے بعد اسے خیر باد کہہ دیا۔ اُنہوں نے تمام انتظامی امور ایک اور فرضی نام کے حامل ڈویلپر 0xMaki کے حوالے کر دئے۔ بعد میں اسکی ملکیت دوبارہ تبدیل ہوئی: اس مرتبہ یہ Sam Bankman-Fried, جو FTX یعنی ایک مرکزی ایکسچینج کے CEO ہیں، کے حصے میں آئی۔

SushiSwap کا آغاز کب ہوا؟

SushiSwap اگست، سن 2020 میں لانچ ہوا۔

SushiSwap کہاں واقع ہے؟

چونکہ ایکسچینج اور اسکی ڈویلپمنٹ پر کام کرنے والے زیادہ تر افراد گُمنام ہیں، لہّذا کوئی مرکزی صدر دفتر بھی موجود نہیں۔

SushiSwap کے لئے ممنوعہ ممالک

اُن ممالک کے بارے میں جہاں یہ ایکسچینج ممنوع ہو، یا اس پرکوئی ممکنہ پابندی عائد ہو کوئی معلومات میسّر نہیں۔

SushiSwap کی طرف سے معاونت یافتہ کوائنز کی فہرست

تقریباً تمام پہلی پرت پر کام کرنے والے بلاجینز، اور دوسری پرت پر موجود حلوں کے ساتھ، SushiSwap مارکیٹ میں دستیاب لگ بھگ سب ERC-20 ٹوکنزکو معاونت فراہم کرتا ہے۔

SushiSwap کی فیسیں کتنی ہیں؟

یہ ایکسچینج ٹوکن کے تبادلوں کے لیےصنعتی معیار کے مُطابق فیس کی مد میں 0.3% وصول کرتا ہے۔

کیا SushiSwap پر لیوریج یا مارجن ٹریڈ کا استعمال ممکن ہے؟

SushiSwap کاشی (Kashi) پیش کرتا ہے – ایک قرض دینے والا، اور مارجن ٹریڈنگ پلیٹ فارم – جو بازار سے الگ تھلگ ایک منفرد فریم ورک استعمال کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

#کرنسیجوڑاPrice USD1h تبدیل کریں24h تبدیل کریں

24h Txns

24h حجم

لیکویڈیٹیFDV

ڈیٹا لوڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔