کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 754
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.35T
0.25%
24 گھنٹے کا حجم: 
$56.08B
11.28%
بالادستی: BTC: 53.0% ETH: 16.9%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
SpookySwap

SpookySwap

Dex کا ٹریڈنگ کا حجم (24 گھنٹے پر مشتمل)

$2,363,788.65

37 BTC

SpookySwap کے متعلق

SpookySwap کیا ہے؟

SpookySwap فینٹم Fantom بلاک چین پر موجود ایک غیر مرکزی ایکسچینج یعنی DEX ہے۔ یہ تاجروں کو مستقل لیکویڈیٹی فراہم کرنے اور انہیں لیکوئیڈیتی پول کے باالمُقابل تجارت کرنے کی استعداد دینے کے لیے خودکار مارکیٹ میکر یعنی (AMM) کے ساتھ کام سر انجام دیتا ہے۔ یہ Fantom اور دیگر پہلی پرت والے بلاک چینز کے درمیان ایک پل کا کام بھی دیتا ہے۔

ٹوکنز کے مابین تبادلے صارفین کو پولز میں لیکویڈیٹی کے ذریعے ایک ٹوکن کو دوسرے ٹوکن کے ساتھ تجارت کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ ایکسچینج صنعتی معیار سے کم فیسوں کی پیشکش کرتا ہے۔ صارفین اس میں لیکویڈیتی شامل کرکے، اُن ٹوکن پیئرز پرجن پر انہوں نے لیکویڈیٹی فراہم کی، بذریعہ تبادلہ فیس کمائی کر سکتے ہیں۔ 18 سے زیادہ ٹوکن پیئرز کے ساتھ، SpookySwap سب سے زیادہ متنوع پیداواری فارمنگ کے مواقع Fantom بلاک چین پر پیش کرتا ہے۔

مزید برآں، صرف ایک مرتبہ داؤ لگانے والے اسٹیک پولز بھی موجود ہیں، جہاں اسٹیکنگ کے لئے ایک خاص قسم کے ٹوکن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس صورت حال میں، صارفین کو LP ٹوکن کی ضرورت نہیں ہوتی، اور وہ صرف اسٹیکنگ پلیٹ فارم کے مقامی BOO ٹوکن کے ذریعے کما سکتے ہیں۔ اس سے وہ مزید اثاثے حاصل کر سکتے ہیں اور فیس کمانے والے ٹوکنز میں اپنا حصہ بڑھا سکتے ہیں۔

Magicats کہلانے والا ایک NFT مجموعہ بھی دستیاب ہے، جس میں بلیوں کے دو طلسمی کردار Grim اور Ace دکھائے جاتے ہیں۔

آخر میں، ایکسچینج دوسرے بلاک چینز، جیسے، Ethereum اورBNB Chain نیزPolygon اور Avalanche تک پہنچنے کے لئےایک پُل مُہیّا کرتا ہے۔ صارفین کواُس چین کے ایک والیٹ اور گیس ٹوکنز کی ضرورت ہوتی ہے جس سے وہ پُل بنانے کی اابتداء کرتے ہیں۔ لین دین کی رفتار کا انحصار اُس وقت موجود ٹریفک پر ہے جو 10 منٹ سے لے کر 24 گھنٹےتک صرف کر سکتا ہے۔

SpookySwap کے بانی کون ہیں؟

SpookySwap کے بانی گمنام ہیں، اورغیر مرکزی طریق کارکے مطابق کام کرتے ہیں۔

SpookySwap کا آغاز کب ہوا؟

SpookySwap کا آغاز اپریل، سن 2021 میں ہوا۔ بعد کے دورانیے میں Fantom فاؤنڈیشن سے توثیق اور معاونت حاصل کی گئی، اور اپنے حاکمیتی ٹوکن کے ذریعے 50 سے زائد تجاویزپاس کیں۔

SpookySwap کہاں واقع ہےَ؟

SpookySwap کی کوئی مخصوص جائے وقوع نہیں ہے، بلکہ یہ ایک غیر مرکزی طریق کار کے مطابق کام کرتا ہے۔

SpookySwap کی جانب سے ممنوعہ ممالک

یہ الفاظ ضبط تحریر میں لاتے وقت، اس ایکسچینج پر ممکنہ ممنوعہ ممالک کے حوالے سے کوئی معلومات میسّر نہیں۔

SpookySwap کی جانب سے معاونت یافتہ کوائنز کی فہرست

یہ ایکسچینج Fantom پر مبنی تمام ٹوکنز کے لیے تبادلوں کو سپورٹ کرتا ہے۔

SpookySwap کی فیسیں کتنی ہیں؟

یہ تحریر لکھتے وقت تک، ٹوکنز کے تبادلوں پر 0.22% تک کے لِمِٹ آرڈرز(limit orders) کے ساتھ عائد ہونے والی ٹریڈنگ فیس0.2% ہے۔ اس کا 0.17% حصہ، فیس کے انعام کے طور پر لیکویڈیٹی پولز کو واپس کر دیا جاتا ہے، اور 0.05% اسٹیکنگ کرنے والوں کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔ دیگر DEXs کے برعکس، کوئی رقم خزانے میں واپس نہیں آتی۔

کیا SpookySwap پر لیوریج یا مارجن ٹریڈ ممکن ہے؟

SpookySwap، لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ پیش نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

#کرنسیجوڑاPrice USD1h تبدیل کریں24h تبدیل کریں

24h Txns

24h حجم

لیکویڈیٹیFDV

ڈیٹا لوڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔