کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 755
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.24T
4.87%
24 گھنٹے کا حجم: 
$90.81B
31.08%
بالادستی: BTC: 53.4% ETH: 16.4%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
Serum DEX

Serum DEX

اسٹیٹس

حجم کے ڈیٹا کا ٹریک نہیں رکھا جا رہا

اس پراجیکٹ کو 'فہرست سازی کا ٹریک نہیں رکھا جا رہا' کے طور پر واضح کیا گیا ہے

فہرست سازی کے درجات کے حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم فہرست سازی کے جائزے کا معیار سیکشن B - (3) سے رجوع کریں

Serum DEX کے متعلق

Serum DEX کیا ہے؟

Solana بلاک چین پر موجود Serum ایک غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) ہے۔ یہ اس سلسلے پر انجام پانے والے تیز رفتار لین دین اور کم لاگت سے استفادہ کرتا ہے، اور Solana پر بلا اجازت ٹریڈنگ کے ایک اہم ترین اختیار کی حیثیت سے موجود ہے۔ یہ ایک آن چین (on-chain) مرکزی حد کی حامل آرڈر بُک ماڈل کے ساتھ کام کرتا ہے، جو کہ AMM استعمال کرنے والے بیشتر، دیگر غیر مرکزی ایکسچینجزکے برعکس ہے۔ صارفین اس ماڈل کے ذریعے، اپنی تجارت کی قیمت، سائز اور سمت کا انتخاب کرنے کی صلاحیت سے استفادہ کرتے ہیں۔ یہ ایکسچینج خوردہ اور ادارہ جاتی صارفین کوایڈجسٹ بھی کرتا ہے۔

Serum کے پروڈکٹ اسٹیک کا ایک حصہ اثاثہ جاتی مادیّت کی حامل آرڈر بک ہے، جو میسّر آپشنز futures، قرض لینے اور دینے کی پوزیشنز اور دیگر مالیاتی آلات جو ایکسچینج سے مُطابقت رکھنے والے انجن کے ساتھ کام کر سکتے ہیں، وغیرہ سے تجارت کی اجازت دیتی ہے۔ اس ترکیب پذیری کی بدولت، ایپلی کیشنز اور شرکاء کی ایک وسیع تعداد اس کے فن تعمیر کا استعمال کر سکتی ہے۔ یہ ایک اور تجویزبھی پیش کرتا ہے وہ یہ کہ لین دین کے دوران سست روی اور زیادہ لاگت سے پالا نہ پڑے۔ یہ وہ خامیاں ہیں جو دوسرے بلاک چینزپر موجود ایکسچینجزکے لئے مشاکل کا باعث ہوتی ہیں۔

آخر میں، اس کا حاکمیتی ٹوکن حق رائے دہی، ایکسچینج کی حاکمیت میں مشغولیت، اور پروٹوکول فیس پر رعایت کے حصول کو ممکن بناتا ہے۔ تمام جمع کردہ فیسیوں کے بہاؤ کا رُخ واپس، خریدو-اور-ضائع کرو پروگرامز، اسٹیکنگ، انعامات اور ایکوسسٹم سے جُڑی بخششوں کی ہو جاتا ہے۔

Serum DEX کا بانی کون ہے؟

یہ ایکسچینج اپنے بانیوں کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات ظاہر نہیں کرتا۔ تاہم، اسے Solana ایکو سسٹم کے ماہرین پر مشتمل ایک کنسورشیم کی حمایت حاصل ہے، بشمول FTX, Alameda Research اور Solana Foundation. مجموعی طور پر، اس نے 15 مختلف سرمایہ کاروں سے، 8 فنڈنگ راؤنڈز سے زیادہ کے دوران 120 ملین ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کی۔

Serum DEX کب لانچ ہوا؟

Serum کی لانچنگ اگست، سن 2020 میں کی گئی، جس نے اسے Solana کے پہلے بڑے منصوبوں میں سے ایک منصوبہ بنادیا۔

Serum DEX کہاں واقع ہے؟

Crunchbase کی معلومات کے مطابق، Serum کی جائے وقوع نیویارک شہر سے کہیں باہر ہے۔

Serum DEX کے لئے ممنوعہ ممالک

یہ ایکسچینج ممنوعہ ممالک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کرتا۔ انٹرنیٹ پر موجود معلومات کے مطابق، اس ایکسچینج کے لئے کئی امریکی ریاستیں جیو‑بلاکڈ (geo-blocked) ہیں, لہٰذا امریکی IP ایڈریسز کے ذریعے اسے استعمال نہیں کر سکتیں۔

Serum DEX کے حمایت یافتہ کوائینز کی فہرست

Serum DEX سولانا پر مبنی تمام SPL ٹوکنز کو سپورٹ کرتا ہے۔

Serum DEX کی فیسیں کیا ہیں؟

یہ تحریر لکھے جاتے وقت تک، فیسوں کے بارے میں کوئی معلومات میسّر نہیں۔ عام طور پر غیرمرکزی ایکسچینجوں کی فیس کا معیار 0.3 % ہوا کرتا ہے۔

کیا Serum DEX پر لیوریج یا مارجن ٹریڈ کا استعمال ممکن ہے؟

اس ایکسچینج پر مارجن یا لیوریج ٹریڈنگ دستیاب نہیں۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

جوڑا

تمام

#

کرنسی

جوڑا

قیمت

+2% Depth

-2% Depth

حجم

حجم %

اپ ڈیٹ کردہ

فی الوقت کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔