MDEX

MDEX

Dex کا ٹریڈنگ کا حجم (24 گھنٹے پر مشتمل)

$23.41

0 BTC

MDEX کے متعلق

MDEX کیا ہے؟

MDEX ایک خودکار مارکیٹ میکر غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) ہے جو صارفین کو بڑھی ہوئی لیکویڈیٹی فراہم کرنے کے لیے فنڈ-پول کو کام میں لاتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم Huobi ایکولوجیکل چین (Heco) کی کم لین-دین فیس کو Ethereum کی لیکویڈیٹی کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے Heco Chain اورEthereum پر مبنی مِکس-چین ماڈل کا استعمال کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کی اہم خصوصیات میں لیکویڈیٹی مائننگ، ڈوئل مائننگ (dual mining)، ٹوکن سویپس اور آٹومیٹڈ مارکیٹ میکر شامل ہیں۔

MDEX کے بانی کون ہیں؟

Nate Flanders اور Anant Handa نے پہلی بار سن 2017 کے آخر میں اس کرپٹو ایکسچینج کی تخلیق کے بارے میں سوچ بچار کی۔ تاہم، MDEX کا آغاز جنوری سن 2021 کے آخر میں ہی ہو سکا۔ MDEX ،Flanders کے موجودہ CEO, جبکہ Handa اس کے CSO ہیں۔

Nate نے فلوریڈا سٹیٹ کالج، جیکسن-وِل (Florida State College, Jacksonville) سے بزنس ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ اور آپریشنز میں گریجوئیشن مُکمّل کر کے ڈگری حاصل کی۔ وہ متعدد تنظیموں کی سربراہی کر چُکے ہیں، جن میں ResQ کی بُنیاد رکھنا، سٹارٹ-اپ کرپٹو کوائن ٹریڈر کی مُشترکہ بُنیاد رکھنا، نیز مقبول عام بٹ-کوائن اور آلٹ-کوائن کی قیمتوں کے بارے میں خبردار کرنے والی ایپلی کیشن Bitwatch کی صدارت کے عہدے پر فائز ہونا شامل ہیں۔

اُنکے ساتھی، Anant نے پرڈیو یونیورسٹی (Purdue University) سے کیمیکل انجینئرنگ میں بیچلر آف سائنس کی, اور کولمبیا یونیورسٹی بزنس اسکول سے ایم-بی-اے کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ExxonMobil ڈویلپمنٹ کمپنی میں پروجیکٹس کنٹرول انجینئر، Credit Suisse میں ایک انوسٹمنٹ بینکنگ ایسوسی ایٹ، Apple میں پروڈکٹ مینیجر، اور Panda Analytics میں مشیر اور COO کے عہدوں پر فائز رہے۔

MDEX کب لانچ کیا گیا؟

اس پلیٹ فارم کو عوامی دسترس کے لیے 6 جنوری سن 2021 میں کھول دیا گیا۔ اُسی دن اس کی لین-دین مائننگ اور لیکویڈیٹی مائننگ کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ ستمبر سن 2021 کو اس میں DAO حاکمیتی خصوصیت متعّارف کروائی گئی۔ آٹھ اکتوبر سن 2021 میں، یہ غیر مرکزی ایکسچینج Ethereum بلاکچین پر دستیاب ہوا۔

MDEX کہاں واقع ہے؟

کمپنی کے بُنیادی صدر دفاتر سنگاپور میں واقع ہیں۔

MDEX کے لیے ممنوعہ ممالک

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، اس نے کینیڈا، سنگاپور، چین (بشمول ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان) اور شمالی کوریا سے آنے والے ٹریفک کی رسائی کو IP کے ذریعے محدود کر دیا ہے۔

MDEX پر کونسے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟

یہ ایکسچینج پلیٹ فارم، صفر فیاٹ کرنسی اور صفر تجارتی پیئر کے ساتھ، فی الحال اپنی فہرست میں 55 کرپٹو کرنسیوں کا اندراج ظاہر کرتا ہے۔

MDEX کی فیسیں کتنی ہیں؟

MDEX ہر سب تجارتی کاروائیوں کے لیے 0.3% لین-دین فیس وصول کی جاتی ہے۔

کیا MDEX پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

یہ DEX اسپاٹ مارکیٹوں پر مارجن ٹریڈنگ کو سپورٹ نہیں کرتا۔ تاہم، اکتوبر سن 2022 میں، اس نے آن-چین ڈیریویٹوز پلیٹ فارم ApolloX Finance کے تعاون سے USDT-مارجنڈ (USDT-margined) دائمی تجارتی خصوصیت کا آغاز کیا.

مزید پڑھیں

مارکیٹس

#کرنسیجوڑاPrice USD1h تبدیل کریں24h تبدیل کریں

24h Txns

24h والیم

لیکویڈیٹیFDV

ڈیٹا لوڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔