کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 754
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.35T
0.14%
24 گھنٹے کا حجم: 
$56.17B
11.24%
بالادستی: BTC: 53.0% ETH: 16.9%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
KLAYswap

KLAYswap

Dex کا ٹریڈنگ کا حجم (24 گھنٹے پر مشتمل)

$148,511.84

2 BTC

KLAYswap کے متعلق

KLAYswap کیا ہے؟

Klayswap ایک مکمل آن‑چین تبادلہ پروٹوکول ہے۔ یہ ایک ایسا لیکویڈیٹی پُول پیش کرتا ہے، جسےایک خودکار مارکیٹ میکر چلاتا ہے۔ اگر اس کی بنیادی قدر کے فوائد کو مختصراً بیان کیا جائے، تو یہ کسی کو بھی لیکویڈیٹی فراہم کنندہ بننے، اور لین دین کی فیس سے حاصل شدہ کمیشن کے ذریعے کمائی کرنے کے لئے کے لئےKTC‑ٹائپ ٹوکن پیش کرتا ہے۔ یہ ایکسچینج، Ethereum سے Klaytn ایکو سسٹم کی طرف، اپنے Orbit Bridge کے وسیلے سے — جو Orbit سلسلے پر تعمیر شدہ ایک IBC پُل، اور Cosmos ایکو سسٹم کا ایک حصہ ہے —ٹوکنز کے تبادلوں کی اجازت دیتا ہے۔

صارفین ایکسچینج کے پول مینو(pool menu) میں بنائے گئے ٹوکن کنٹریکٹس کے ساتھ KLAY-KCT پیئرز کومُطابقت کروا کر لیکویڈیٹی فراہم کر سکتے ہیں۔ LP ٹوکنز کے ساتھ، وہ ٹوکن پیئر کے ذریعے تیار کردہ ٹریڈنگ فیس کا ایک حصہ وصول کرتے ہیں۔ پروٹوکول میں درج کوئی بھی ٹوکن ٹریڈنگ کے لیے دستیاب ہے۔ قیمت کا انحصار متعلقہ ٹوکن کے پیئرز کی تعداد پر ہے۔

مزید برآں، حاکمیتی ٹوکن صارفین کو بہتری کی تجاویز میں حصہ لینے، اور KCT ٹوکن پول کنٹریکٹ کی تخلیق کاری فیس ادا کرنے اجازت دیتا ہے۔ ٹوکنز ایک دورہ عمل، جسے lلیکویڈیٹی مائیننگ کہا جاتا ہے، کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

مختلف لوگ KLAYswap ایکوسسٹم میں حصہ لے سکتے ہیں، بشمول طویل مدتی سرمایہ کار جو لمبے عرصے تک کریپٹو کرنسی گرفت رکھنا چاہتے ہیں، وہ سرمایہ کار جو کمیشن فیس کے ذریعے آمدنی کا حصول چاہتے ہیں، اوروہ مائینرز (miners) جو KSP مائننگ کے ذریعے حاکمیت میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ ٹوکن ہولڈرز DEX کی حاکمیت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ، فیسوں، مائیننگ کی تقسیم کاریوں، اور نئے سمارٹ کونٹریکٹس کی تعیناتی پررائے دہی کر سکتے ہیں۔ ٹوکن کو ایکسچینج پر، کسی نئے لیکویڈیٹی پول کی بنیاد رکھنے کے لئے، نیا پول تخلیق کرنے کی فیس ادا کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

KLAYswap کے بانی کون ہیں؟

بحیثیت ایک ٹرسٹ لیس (trustless) آن چین تبادلہ پروٹوکول، Klayswap کا کوئی بانی، یا CEO اسکی قیادت کے لئے موجود نہیں۔ بلکہ کوئی بھی فرد، جو KCT ٹوکنز یا دیگر معیارات کے مابین غیرمرکزی اور، بلا اعتماد تبادلوں میں شرکت کرنا چاہے، وہ حاکمیتی امور میں حصہ لے سکتا ہے۔

KLAYswap کا آغاز کب ہوا؟

KLAYswap کا آغاز جنوری، سن 2021 میں ہوا۔

KLAYswap کہاں پر واقع ہے؟

چونکہ یہ غیرمرکزی انداز میں کام کرتا ہے، اسلئے اسکا کوئی صدر دفتر نہیں۔

KLAYswap کی جانب سے ممنوعہ ممالک

یہ الفاظ ضبط تحریر میں لاتے وقت، اس ایکسچینج پر ممکنہ ممنوعہ ممالک کے حوالے سے کوئی معلومات میسّر نہیں۔

KLAYswap سے معاونت یافتہ کوائینز کی فہرست

یہ ایکسچینج ان تمام ٹوکنز کو سپورٹ کرتا ہے جو KCT ٹوکن کے متعلقہ معیارکو تسلیم کرتے ہیں، جیسے، KSP اور KLAY۔

KLAYswap کی فیسیں کتنی ہیں۔

یہ الفظ ضبط تحریر میں لاتے وقت، ٹوکن تبادلوں کی مد میں میکرز(makers) اور ٹیکرز (takers)، دونوں کے لئے، صنعتی معیار کے مُطابق 0.3% فیس عائد کی جاتی ہے۔ کمیونیٹی کی حاکمیت کے مطابق فیسوں میں ردّوبدل کی جاسکتی ہے۔

کیا KLAYswap پر لیوریج یا مارجن ٹریڈ کا استعمال ممکن ہے؟

KLAYswap، لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ پیش نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

#کرنسیجوڑاPrice USD1h تبدیل کریں24h تبدیل کریں

24h Txns

24h حجم

لیکویڈیٹیFDV

ڈیٹا لوڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔