کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 787
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.26T
2.69%
24 گھنٹے کا حجم: 
$55.84B
3.64%
بالادستی: BTC: 53.2% ETH: 17.9%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
IDEX

IDEX

کا ٹریڈنگ کا حجم (24 گھنٹے پر مشتمل)

$12,464.04

0 BTC

IDEX کے متعلق

IDEX کیا ہے؟

IDEX ایک آرڈر بُک ماڈل کوخودکار مارکیٹ میکر سے جوڑتے ہوئے، اپنے آپ کو پہلی مخلوط لیکویڈیٹی DEX کی پوزیشن پر رکھتا ہے۔ یہ AMM کی لیکویڈیٹی اور سیکیورٹی سے استفادہ کرتے ہوئے تبادلے کو روایتی آرڈر بک کی خصوصیات دیتا ہے۔ یہ آن‑چین ٹریڈ سیٹلمنٹ اورآف‑چین ٹریڈنگ انجن بھی استعمال کرتا ہے۔ لہذا، تجارت میں ناکامی اور گیس فیس کے حوالے سے پیسے کا ضیاع کم ہوتا ہے۔ IDEX کا ہدف صارفین کو زیادہ خوشگوار اور موثر تجارتی تجربات کی فراہمی ہے۔

مزید یہ کہ، ایکسچینج پر فوری عمل درآمد فرنٹ رننگ، اور سینڈوچ حملوں کو روکتا ہے۔ صارفین پچھلے تجارتی تصفیوں کی تاخیر کے بغیر تجارت کرتے ہیں، جو زیادہ ترقی یافتہ تجارتی حکمت عملیوں اور آرڈرزکی اقسام کے لئے ممکنات کے دروازے کھول دیتا ہے۔ صارفین کے لیے دوسرے ایکسچینجز کے ساتھ limit orders اور ثالثی کے کھلے مواقع موجود رہتے ہیں۔

ایکسچینج پر لیکویڈیٹی خود کار مارکیٹ میکر کی طرف سے آتی ہے، جو آرڈر بک میں لیکویڈیٹی پر نظر مارنے کے لیے بالکل اصل حد کے احکامات کی طرح، مجازی طور پر محدود آرڈرز دکھاتا ہے۔ یہ ایکسچینج، فنڈ کی تحویل کو غیر مرکزی بنانے، اور تجارتی تصفیے کے لیے سمارٹ کونٹریکٹس استعمال میں لاتا ہے۔ سمارٹ کنٹریکٹ تجارت کے عمل کو آف‑چین(off-chain) کے تحت متحرک کرتا ہے، لیکن تجارت کو آن‑چین (on-chain) طےکیا جاتا ہے۔ اسطرح آرڈربُک ماڈل فعال ہو جاتا ہے۔ یہ بحیثیت ایک امانتی دستاویز بھی کام آتا ہے، اور تصفیہ مکمل ہونے تک فنڈ کی نقل و حرکت پر پابندی عائد رکھتا ہے۔ سمارٹ کنٹریکٹ میں تجارت کی ترتیب، اور ایک خصوصی فنکشن اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ فنڈز کو غیر معینہ مدت تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ علاوہ از ایں، سمارٹ کنٹریکٹ ملکیت اور تحکّم کا نفاذ کرتا ہے، یعنی صارفین تحویل برقرار رکھتے ہوئے، کسی اضافی انفراسٹرکچر کے بغیر مارکیٹ بنا سکتے ہیں۔

IDEX کے بانی کون ہیں؟

IDEX کے بانیان Alex اور Phil Wearn ہیں۔ پہلے ان دونوں بھائیوں نے Amazon, IBB اور Adobe جیسی بڑی کمپنیوں کے لیے کام کیا۔ کلّی طور پر IDEX ٹیم 30 سے زیادہ ممبران پر مشتمل ہے۔

IDEX کا آغاز کب ہوا؟

ایکسچینج کا آغاز 2017 میں ہوا، جس کا 2.0 ورژن 2020 کے موسم خزاں میں لائیو کرنے کے بعد IDEX نے $2.5 ملین پر مشتمل سیڈ راؤنڈ انویسٹمنٹ (seed round investment) بند کر دی۔

IDEX کہاں واقع ہے؟

LinkedIn کے مطابق، ایکسچینج پاناما میں قائم ہے.

IDEX کی جانب سے ممنوعہ ممالک

IDEX پابندیوں کے تمام قواعد و ضوابط اور اینٹی منی لانڈرنگ (anti-money laundering) پالیسیوں کی تعمیل کرتا ہے۔ ایران، شمالی کوریا، کیوبا، شام، کریمیا، نیو یارک اسٹیٹ، اور ریاست واشنگٹن کے صارفین کوIDEX کے استعمال کی اجازت نہیں۔ مزید یہ کہ، ایکسچینج کے لیے صارفین کوKYC عمل مکمل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

IDEX کی جانب سے معاونت یافتہ کوائنز کی فہرست

ایکسچینج تمام بڑی کرپٹو کرنسیوں اور ERC-20 ٹوکنز کی فیوچر ٹریڈنگ (future trading) کو سپورٹ کرتا ہے۔

IDEX کی فیسیں کتنی ہیں؟

ایکسچینج لینے والوں پر 0.25% فیس عائد کرتا ہے۔ 0.2% لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کو بھیجا جاتا ہے، اور 0.05% پروٹوکول فیس کے طور پروصول کیا جاتا ہے۔ اس تحریر کے وقت، یہ ایکسچینج میکر (maker) پر کوئی فیس لاگو نہیں کرتا۔

کیا IDEX پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

فی الوقت یہ ایکسچینج مستقبال میں لیوریج ٹریڈنگ فعال کرنے پر کام کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

جوڑا

تمام

#

کرنسی

جوڑا

قیمت

+2% Depth

-2% Depth

حجم

حجم %

اپ ڈیٹ کردہ

فی الوقت کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔