کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 754
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.36T
0.42%
24 گھنٹے کا حجم: 
$56.2B
10.72%
بالادستی: BTC: 53.0% ETH: 16.8%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
Fstswap

Fstswap

Dex کا ٹریڈنگ کا حجم (24 گھنٹے پر مشتمل)

$4,907.09

0 BTC

Fstswap کے متعلق

FstSwap کیا ہے؟

FstSwap، BNB چین پر BEP-20 ٹوکن سواپس کے لیے ایک غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) ہے۔ یہ تیز تر، سستی اور ہموار ٹریڈنگ کو فعال کرنے کے لیے خودکار مارکیٹ میکر (AMM) ماڈل کا استعمال کرتا ہے۔ ٹریڈرز کو ایسے لیکویڈیٹی پول کے اعتبار سے میچ کیا جاتا ہے، جس میں لیکویڈیٹی فراہم کنندگان اپنا سرمایہ ڈپازٹ کروا سکتے ہیں۔ ایسا کرنے پر انہیں LP ٹوکنز ملتے ہیں، اور اپنے LP ٹوکنز کی بنیاد پر انہیں ٹریڈنگ فیس سے حصہ ملتا ہے۔

یہ ایکسچینج ایک منافع جاتی فارمنگ کے پروگرام کا حامل بھی ہے، جو کہ مقامی ٹوکن کو کمانے کے لیے LP ٹوکنز کو اسٹیک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مختلف فارمز کے APRs بھی مختلف ہوتے ہیں، تاہم ٹریڈرز کو ممکنہ عارضی نقصانات پر دھیان دینا پڑتا ہے۔ ایسکچینج پر موجود لیکویڈیٹی پولز کو فارم پولز، ایلیفنٹ پولز اور کمبسچن پولز کہا جاتا ہے۔ فارم پولز، FstSwap کے LP ٹوکنز اور دیگر BEP-20 ٹوکنز کو اسٹیک کرنے اور انعامات حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ایلیفنٹ پولز، اسٹیکنگ کے انعامات بھی فراہم کرتے ہیں، جبکہ کمبسچن پولز، ٹوکن کے ضیاع کو ممکن بناتے ہیں۔

یہ ایکسچینج، مستقبل میں لانچ ہونے والے ٹوکنز کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کی پیشکش کے منصوبے کے حوالے سے ایک تفصیلی روڈ میپ، NFT ایکو سسٹم، ذاتی کردہ صارفی پروفائلز اور LP ٹوکنز ادھار میں دینے کے عمل کی پیشکش بھی کرتا ہے۔

FstSwap کے بانیان کون ہیں؟

FstSwap اپنے بانیان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات ظاہر نہیں کرتا۔ تاہم، دو کمیونٹی AMAs میں سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی ٹیم ایشیا میں موجود ہے۔ یہ ایکسچینج، Certik کی جانب سے سکیورٹی آڈٹ پاس کر چکا ہے۔ مستقبل میں، یہ DAO گورننس متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے، جہاں ٹوکن ہولڈرز، اپنے اسٹیک کردہ مقامی ٹوکنز کے حصے کے مطابق ووٹ دے سکتے ہیں۔

FstSwap کا آغاز کب ہوا؟

FstSwap کا آغاز اپریل 2022 میں ہوا۔

FstSwap کہاں پر واقع ہے؟

اس ایکسچینج نے اپنے مقام کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کیں۔ کمیونٹی AMAs سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق، ممکن ہے کہ اس کی ٹیم کا تعلق ایشیا سے ہے۔

FstSwap کی جانب سے ممنوعہ ممالک

اس تحریر کے وقت، اس ایکسچینج پر ممکنہ ممنوعہ ممالک کے حوالے سے کوئی معلومات موجود نہیں۔

FstSwap کی جانب سے معاونت یافتہ کوائنز کی فہرست

یہ ایکسچینج، تمام BEP-20 ٹوکنز کی معاونت کرتا ہے۔ اس کی غیر مرکزی نوعیت کے سبب، صارفین، بلا اجازت نئے ٹوکنز کو فہرست میں شامل کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ ٹریڈنگ کی سہولت کاری کے لیے معقول لیکویڈیٹی فراہم کریں۔

FstSwap کی فیس کیا ہے؟

اس تحریر کے وقت، ٹوکن سواپس کے عمل میں 0.30% ٹریڈنگ فیس عائد کی جاتی ہے۔ ٹرانزیکشن کی مکمل فیس، واپس AMM لیکویڈیٹی فراہم کنندہ میں تقسیم کر دی جاتی ہے۔

کیا FstSwap پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

FstSwap، لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کی معاونت نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

#کرنسیجوڑاPrice USD1h تبدیل کریں24h تبدیل کریں

24h Txns

24h حجم

لیکویڈیٹیFDV

ڈیٹا لوڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔