کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 754
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.35T
0.26%
24 گھنٹے کا حجم: 
$56.52B
11.27%
بالادستی: BTC: 53.0% ETH: 16.8%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
dYdX

dYdX

اسٹیٹس

حجم کے ڈیٹا کا ٹریک نہیں رکھا جا رہا

اس پراجیکٹ کو 'فہرست سازی کا ٹریک نہیں رکھا جا رہا' کے طور پر واضح کیا گیا ہے

فہرست سازی کے درجات کے حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم فہرست سازی کے جائزے کا معیار سیکشن B - (3) سے رجوع کریں

dYdX کے متعلق

dYdX کے متعلق

dYdX، ایک اولین غیر تحویلی غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) کا ڈویلپر ہے، جس کی توجہ کا مرکز کرپٹو کی جدید پراڈکٹس ہیں — یعنی کرپٹو کے دائمی جیسے ڈیریویٹوز۔ dYdX، Ethereum جیسی بلاک چینز پر، آڈٹ شدہ اسمارٹ معاہدات پر چلتا ہے، جو کہ قابل اعتماد ثالثین کی ضرورت کو ختم کر دیتا ہے۔ اس نام کا تصور، ریاضی کی ڈیریویٹو ایکویشن: dy/dx سے لیا گیا، جو کہ تبدیلی کی شرح کا پیمانہ ہے۔ اگست 2021 میں، DEX نے اپنے مقامی ٹوکن — DYDX$ — کا آغاز کیا، جس کا مقصد، پیشکشوں میں ووٹ دینے کے لیے ایک گورننس ٹوکن، اور پلیٹ فارم پر ٹریڈرز کے ٹریڈنگ کے حجم کے اعتبار سے ان کے لیے انعامات کا کردار ادا کرنا تھا۔

ٹریڈنگ میں وسعت پیدا کرنے کے لیے، dYdX اور StarkWare نے، 24 فروری، 2021 کو دائمی کراس مارجن کے لیے لیئر 2 (L2) پر مبنی، حسب منشاء تیار کیے گئے پروٹوکول کا آغاز کیا۔ یہ StarkWare کے StarkEx نامی توسیعی انجن پر مبنی ہے، جو کہ مزید zero-knowledge رول اپ (zk-رول اپ) نامی ٹیکنالوجی، اور dYdX کے دائمی اسمارٹ معاہدات پر مبنی ہے۔ اب سے ٹریڈرز گیس کی صفر لاگتوں، ٹریڈنگ کی نسبتاً کم فیس اور ٹریڈ کے کم سے کم سائز میں کمی کے ساتھ ٹریڈ کر سکتے ہیں۔

جون 2022 تک، dYdX نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ v4 کے لیے، Cosmos SDK اور Tendermint PoS پر مبنی اپنی انفرادی بلاک چین کا آغاز کریں گے۔ ان کی ٹیم نے بیان دیا کہ اس اقدام کے محرکات میں رفتار اور مرکزیت کے حوالے سے Ethereum L2 کو درپیش دیگر خدشات شامل ہیں۔ ان کی ٹیم کا ماننا ہے کہ یہ سوئچ، ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ان کے اس سال کے اختتام تک مکمل طور پر غیر مرکزیت اختیار کرنے کے ہدف میں ان کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔

dYdX کا بانی کون ہے؟

Antonio Juliano نے 2017 میں اس پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی، اور 2019 میں اس پروٹوکول کا آغاز کیا، جو کہ سابقہ طور پر Uber کے ڈویلپر اور Coinbase میں سافٹ ویئر انجینئر رہ چکے ہیں۔ Juliano نے Princeton سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی، اور تکنیکی اسٹارٹ اپس کے ساتھ کام کرنے کے ارادے سے یونیورسٹی چھوڑ دی۔ Coinbase پر کام کرتے ہوئے، Ethereum میں ان کی دلچسپی پیدا ہونے لگی، اور انہوں نے اس نیٹ ورک پر کچھ بنانے کا ارادہ کیا۔ ابتدائی طور پر ایک غیر مرکزی ایپلیکیشن (DApps) کا سرچ انجن بناتے ہوئے، Juliano نے غیر مرکزی فنانس (DeFi) کی دنیا میں مارجن ٹریڈنگ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا اور dYdX کا تصور پیش کیا۔

dYdX کہاں وااقع ہے؟

اس کے ہیڈ کوارٹرز سان فرانسسکو میں ہیں۔ تاہم، اس پروٹوکول کے پس پردہ موجود ٹیم نے حال ہی میں dYdX Foundation کا آغاز کیا ہے، جس کا ہیڈ کوارٹر زوگ، سوئٹزر لینڈ میں واقع ہے۔ مندرجہ ذیل ممالک کے علاوہ، دنیا بھر کے صارفین اس ایکسچینج تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: کیوبا، شمالی کوریا، ایران، عراق، برما، لیبیا، مالی، جمہوریہ کانگو، کوٹ ڈی وائر اور نکاراگوا، سومالیا، سوڈا، یمن، شام، زمبابوے اور ہر وہ ملک جس پر فی الوقت امریکہ کی جانب سے پابندی عائد ہے۔

dYdX پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟

اس تحریر کے وقت، dYdX میں ٹریڈنگ کے مقبول دائمی جوڑوں میں Ethereum، Bitcoin، Solana، Polygon، Avalanche اور Uniswap شامل ہیں۔

dYdX کی ایکسچینج فیس کیا ہے؟

dYdX، ڈپازٹ یا رقم نکلوانے کی سرگرمیوں پر کسی قسم کی فیس عائد نہیں کرتا، نہ ہی لیئر 2 پر ٹریڈ کرتے ہوئے کوئی گیس فیس عائد کی جاتی ہے۔ تاہم، یہ پروٹوکول، فیس کا میکر-ٹیکر اسٹرکچر استعمال کرتا ہے جو کہ ٹریڈ کی فیس کا تعین اور وزن، حجم کے اعتبار سے کرتا ہے۔ اپنی ٹریڈ فیس کے ماڈل کے ساتھ، ہولڈرز کو ان کی موجودہ ہولڈنگز کے سائز کی بنیاد پر فیس پر رعایت مل سکتی ہے۔

کیا dYdX پر لیوریج یا مارجن کی ٹریڈ ممکن ہے؟

اس تحریر کے وقت ٹریڈرز، BTC اور ETH کی مارکیٹس میں 20X تک کی لیوریج کے ساتھ، اور دیگر تمام مارکیٹس میں 10X تک کی لیوریج کے ساتھ لانگ یا شارٹ پوزیشن اختیار کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

جوڑا

تمام

#

کرنسی

جوڑا

قیمت

+2% Depth

-2% Depth

حجم

حجم %

اپ ڈیٹ کردہ

فی الوقت کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔