کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 755
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.24T
4.73%
24 گھنٹے کا حجم: 
$90.05B
30.39%
بالادستی: BTC: 53.4% ETH: 16.4%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
Deri Protocol

Deri Protocol

اسٹیٹس

حجم کے ڈیٹا کا ٹریک نہیں رکھا جا رہا

اس پراجیکٹ کو 'فہرست سازی کا ٹریک نہیں رکھا جا رہا' کے طور پر واضح کیا گیا ہے

فہرست سازی کے درجات کے حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم فہرست سازی کے جائزے کا معیار سیکشن B - (3) سے رجوع کریں

Deri Protocol کے متعلق

Deri (ڈیری) پروٹوکول کیا ہے؟

ڈیری پروٹوکول ایک غیرمرکزی ڈیری-ویٹِو تجارتی پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو ہیج (hedge)، قیاس آرائی، اور مُبادلہ فروشی کی اجازت دیتا ہے۔ یہ بات باعث دلچسپی ہے، کہ ٹریڈز کو نہایت قابلِ ترتیب NFTs کے طور پر ٹوکنائز کر کے AMM کے نمونے کے تحت انجام دیا جاتا ہے۔ یہ پروٹوکول Ethereum، بائیننس سمارٹ-چین (BSC) (اب جسکا نام بدل کر BNB چین کر دیا گیا ہے)، Polygon نیٹ-ورک، اور Houbi ایکولوجیکل چین پر مبنی ہے۔ مزید برآں، اس نے اپنے مُقامی DERI ٹوکن کے ملٹی-چین مُبادلات لے جانے کے لیے تمام مُعاونت یافتہ چینز کے مابین ایک کراس-چین پل تیار کیا ہے – ETH ،BSC ،Polygon، اور Heco۔

ڈیری پروٹوکول کے بانی کون ہیں؟

یہ کمپنی جس کی مشترکہ بنیاد 0xAlpha اور Richard نے رکھی Dfactory Ltd کے ذہن کی پیداوار ہے۔ اگرچہ دونوں بانیوں کی شناخت زیادہ تر گُمنام تھی، تاہم، یونیورسٹی میں 0xAlpha اس غیرمرکزی ایکسچینج کے کلیدی شراکت داروں کے ہم جماعت رہے۔ 0xAlpha نے پیکنگ یونیورسٹی سے بیچلر آف فزکس، اور اسی مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رائس یونیورسٹی سے حاصل کی۔ وہ ڈوئچے بینک، ہیج فنڈز، اور گولڈمین زیکس (Goldman Sachs) میں خدمات انجام دے چُکے ہیں۔ وہ ایک مقداری ہیج فنڈ، تجارتی اشیاء اور مالیاتی فیوچرز کی مشترکہ بنیاد بھی رکھ چُکے ہیں۔

ڈیری پروٹوکول کب لانچ کیا گیا؟

یہ پروٹوکول فروری سن 2021 میں لانچ کیا گیا۔

ڈیری پروٹوکول کی جائے وقوع کہاں ہے؟

DFactory برٹِش ورجن آئیلینڈز (British Virgin Islands) میں واقع ہے۔ تاہم کُچھ رپورٹوں کا دعویٰ ہے کہ اس کا کلیدی دفتر ہانگ کانگ میں واقع ہے۔

ڈیری پروٹوکول کے لیے ممنوعہ ممالک

ان الفاظ کو تحریر کرتے وقت تک، یہ بات ناقابل تصدیق ہے کہ آیا کچھ خطوں میں صارفین کے لیے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنا ممنوع ہے یا نہیں۔

ڈیری پروٹوکول پر کونسے کوائنز کی مُعاونت کی جاتی ہے؟

ڈیری پروٹوکول بہت سی مصنُوعات پیش کرتا ہے۔ اسکے فیوچرز، آپشنز، اور پاور مارکیٹیوں پر BTC/USD اور ETH/USD کو غلبہ حاصل ہے۔ فی الحال یہ پلیٹ فارم صفر فیاٹ کرنسی اور کریپٹو کرنسی کے تجارتی پیئرز کے ساتھ، کُل تین کریپٹو کرنسیز کو سپورٹ کرتا ہے۔

ڈیری پروٹوکول کی فیسیں کتنی ہیں؟

لین-دین فیسیں زیر بحث پراڈکٹ اور کریپٹو پیئر کے مُطابق بدلتی رہتی ہیں۔ مثال کے طور پر، ETH/USD فیوچر پیئر 0.1% کی ٹرانزیکشن فیس رکھتا ہے، جبکہ SOL/USDT جوڑے کا ابتدائی مارجن تناسب 10% اور ٹرانزیکشن فیس 1% ہے۔

کیا ڈیری پروٹوکول پر لیوریج یا مارجن ٹریڈ کا استعمال ممکن ہے؟

ڈیری پروٹوکول 25x لیوریج کے ساتھ الگ تھلگ مارجن موڈ (margin mode) پیش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

جوڑا

تمام

#

کرنسی

جوڑا

قیمت

+2% Depth

-2% Depth

حجم

حجم %

اپ ڈیٹ کردہ

فی الوقت کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔