کرپٹوز: 2.4M+
ایکسچینجز: 755
مارکیٹ میں کل مالیت: 
$2.14T
5.01%
24 گھنٹے کا حجم: 
$99.57B
30.74%
بالادستی: BTC: 52.8% ETH: 16.5%
 ETH کی گیس: 
 Fear & Greed: 
Curve (Ethereum)

Curve (Ethereum)

Dex کا ٹریڈنگ کا حجم (24 گھنٹے پر مشتمل)

$473,572,549.27

8,254 BTC

Curve (Ethereum) کے متعلق

Curve Finance کے متعلق

Curve Finance، اسٹیبل کوائن کی ٹریڈنگ کے لیے ایک غیر مرکزی لیکویڈیٹی پول ہے۔ یہ لیکویڈیٹی کو میچ کرنے کے لیے ایک آرڈر بُک کی بجائے، AMM (خودکار مارکیٹ میکر) ماڈل کا استعمال کرتا ہے۔ ایک غیر مرکزی اور عوامی سطح پر دستیاب پروٹوکول کی حیثیت سے، کوئی بھی فرد، ایک یا اس سے زائد لیکویڈیٹی پولز کو لیکویڈیٹی فراہم کر سکتا ہے۔ AMM کا پراڈکٹ کا مستحکم فارمولا، ٹریڈرز پر کم سے کم سلپیج عائد کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔

یہ Curve پولز، ایسے اسمارٹ معاہدات ہوتے ہیں جو غیر متغیر StableSwap کا اطلاق کرتے ہوئے دو یا اس سے زائد ٹوکنز کے تبادلے کو ممکن بناتے ہیں۔ ٹوکن کو سواپ کرنے کا عمل، جڑے ہوئے اسٹیبل کوائنز (سادہ پولز) کے مابین، یا پھر نمائندہ ٹوکنز کے مابین انجام دیا جا سکتا ہے، جبکہ بنیادی ضمانت کسی اور پروٹوکول (قرض دینے والے پولز) کو قرض میں دے دی جاتی ہے۔ بالآخر، میٹا پولز، اسٹیبل کوائنز کو کسی اور پول کے LP ٹوکنز کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں۔

یہ پروٹوکول — Ethereum، Arbitrum، Aurora، Avalanche، Fantom، Harmony، Optimism، Polygon، xDai اور Moonbeam پر دستیاب ایک ملٹی چین ہے۔ صارفین کو Curve پروٹوکول کے استعمال کے لیے Ethereum سے ان چینز پر فنڈز کو برج کرنا پڑتا ہے۔ غیر مرکزی فنانس (DeFi) کے لیے اس پروٹوکول کی انتظامی اہمیت کے سبب، اس نے دیگر ایسے بہت سے پروٹوکولز کی توجہ حاصل کی ہے جو نام نہاد Curve Wars میں اس کی گورننس کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

Curve Finance کا بانی کون ہے؟

Curve Finance کی بنیاد Michael Egorov نے رکھی، جو کہ کرپٹو کرنسی کے انفراسٹرکچر پروٹوکول، NuCypher کے سابقہ شریک بانی اور CTO رہ چکے ہیں۔ انہوں نے LoanCoin کی بنیاد بھی رکھی، جو کہ بینک اور قرضہ جات کا ایک غیر مرکزی نیٹ ورک ہے۔ کرپٹو کرنسی کی صنعت میں اپنی خدمات سے قبل، Egorov نے Moscow Institute of Physics and Technology اور Swinburne University of Technology سے تعلیم حاصل کی۔

Curve Finance کا آغاز کب ہوا؟

Curve Finance کا آغاز، نام نہاد DeFi کا موسم گرما، یعنی جون 2020 میں ہوا، اور اسے DeFi کے جدید سیکٹر کی تعمیر میں کردار ادا کرنے والے بنیادی بلاکس میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

Curve Finance کہاں واقع ہے؟

CBInsights کے مطابق، Curve Finance کے ہیڈ کوارٹرز سوئٹزر لینڈ میں واقع ہیں۔

Curve Finance کی جانب سے ممنوعہ ممالک

اس تحریر کے وقت، ممکنہ ممنوعہ ممالک کے حوالے سے کوئی معلومات موجود نہیں۔ تاہم، امریکی مالیاتی پابندیوں کی فہرست میں شامل ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد پر جغرافیائی بنیادوں پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

Curve Finance کی جانب سے معاونت یافتہ کوائنز کی فہرست

یہ ایکسچینج، DAI، USDC، USDT، FRAX اور TUSD جیسے مرکزی اسٹیبل کوائنز کے لیے لیکویڈیٹی پولز کی معاونت کرتا ہے۔ یہ wBTC، wETH اور stETH (اسٹیک کردہ Ether کا ایک ڈیریویٹیو، جو کہ Lido کے لیے مقامی ہے) جیسے نمائندہ ٹوکنز کے مابین سواپ کی پیشکش بھی کرتا ہے۔

Curve Finance کی فیس کیا ہے؟

پروٹوکول کے مطابق، تمام پولز پر معیاری فیس 0.04% ہے۔ آدھی فیس لیکویڈیٹی کے فراہم کنندگان کو جاتی ہے، جبکہ باقی veCRV ہولڈرز کو جاتی ہے۔ veCRV کے ہولڈرز کو، ایک مخصوص مدت کے لیے اپنے ٹوکنز اسٹیک کرنے پر گورننس کے بہتر حقوق حاصل ہوتے ہیں۔

کیا Curve Finance پر لیوریج یا مارجن ٹریڈ کا استعمال ممکن ہے؟

یہ ایکسچینج صرف ٹوکن سواپس کی پیشکش کرتا ہے، لہٰذا اس میں لیوریج یا مارجن کی ٹریڈنگ شامل نہیں۔

مزید پڑھیں

مارکیٹس

#کرنسیجوڑاPrice USD1h تبدیل کریں24h تبدیل کریں

24h Txns

24h حجم

لیکویڈیٹیFDV

ڈیٹا لوڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔

اعلامیہ: اس صفحے میں ملحقہ لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں CoinMarketCap کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر آپ کسی بھی قسم کے ملحقہ لنکس ملاحظہ کرتے ہیں، اور چند مخصوص اقدامات لیتے ہیں، جیسے کہ سائن اپ کرنا اور ان ملحقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے لین دین کرنا۔ براہ کرم ملحقہ اعلامیہ سے رجوع کریں۔